Post is pinned.
الیکشن ہوئے تو گھر والے آخری دن تک سوچ رہے تھے کہ ووٹ کس کو دے کے آئیں کیونکہ ن لیگ اور پی ٹی آئی دونوں پارٹی کے امیدواروں سے تعلعقات تھے..میں نے کہا میں ن لیگ کو ووٹ کروں گی کیونکہ اس کے امیدوار نے علاقے میں کام زیادہ اچھا کروایا ہوا ہے..لوگوں کے مسائل کو بھی حل کروا دیتا ہے.. پانامہ کیس کے بعد بھی میرا یہ ہی ارادہ تھا کہ میں ووٹ ن یا پی ٹی آئی کو نہیں امیدوار کے کام کو دیکھ کے دوں گی..ن لیگ کے لئے تھوڑا نرم گوشہ تھا ابھی تک.. مگرختم نبوت پر ترمیمی بل کے بعد سے میں یہ سوچ رہی ہوں کہ میں نے ایسی پارٹی کے امیدوار کو ووٹ دیا تھا جو ختم نبوت کا انکار کرنے والوں کے لیئے 'نرم گوشہ' رکھتی آئی تھی.. افسوس صد افسوس ہے مجھے اپنی ذات کے لئے.. اور افسوس پی ٹی آئی اور باقی پارٹیز پر جو دھاندلی, پانامہ اور اپنے مفاد کے لئے تو دھرنے دے کے بیٹھ جاتے ہیں ..مگر 'ختم نبوت' پر جب ترمیمی بل پاس ہوتا ہے تو سب کی غیرتیں مردہ پڑ جاتی ہیں..

Post has attachment
Photo

Post has attachment
یہ منہ آور مسور کی دال، کرکٹ کے علاوه ساری زندگی بونگیاں ہی مارتا رها ہے اب تلک یہ بنده.
شاہد آفریدی کو عمران خان بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ کے پی کے میں استعمال کیا جا سکے
مانیٹرنگ ڈیسک اکتوبر 18, 2017
اسلام آباد (ویب ڈیسک)نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی رؤوف کلاسرا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے شاہد آفریدی کو ان کی فاؤنڈیشن کے لیے 5 کروڑ روپے دے دئے۔ جبکہ تھر اور چولستان کے لیے ان کے پاس پیسہ نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ جا کر ایم ایم روڈ کی حالت دیکھیں، ان کے پاس وہاں کی سڑک کے لیے پیسے نہیں ہیں اور انہوں نے 5 کروڑ روپے شاہد آفریدی کو دے دئے ہیں۔
اور شاہد آفریدی جنہوں نے ان کی تعریفوں کے پُل باندھ دئے ہیں وہ بھی مہربانی کریں میں ان کو لے کر جانا چاہتا ہوں، کم ازکم تعریفیں کرنے سے قبل پنجاب کا دورہ تو کر لیں۔ ایسا تو نہیں ہوناچاہئیے کہ جو پانچ کروڑ آپ کی جیب میں ڈال دے آپ اس کی باقی باتیں بھول جائیں۔چودھری بردران لیہ میں اسپتال بنانے کا منصوبہ بنایا تھا جو زیر تعمیر بھی تھا لیکن الیکشن جیتتے ہی اانہوں نے لیہ اسپتال کے فنڈز منگوائے، ڈسٹرکٹ کونسل اور بجٹ کی تفصیلات منگوائیں اور ٹیکنیکل کالج کا فنڈ بھی ٹیفٹا نے منگوا لیا اور لاہور میں لگوا دیا ۔
انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی اپنی طرف سے عمران خان بننے جا رہے ہیں، اوور ان کو کے پی کے میں مدد حاصل کرنے کے لیے عمران خان بنایا بھی جا رہا ہے۔ تاکہ کم از کم کل کو انہیں کے پی کے میں عمران خان کے خلاف استعمال کیا جائے۔
Photo

Post has attachment

معیشت کے بیان پر تنازع: ’ن لیگ دانستہ پالیسی کے تحت افراتفری پیدا کر رہی ہے‘
پاکستان میں ان دنوں فوج اور سول حکومت کے درمیان تناؤ کی ایک وجہ ملک کی معاشی صورتحال بنی ہوئی ہے جس کا آغاز بّری فوج کے سربراہ کے ایک سیمینار میں معیشت پر بیان سے ہوا۔
معیشت پر بیانات کے تبادلے میں نوبت یہاں تک آن پہنچی کہ سنیچر کو اس معاملے پر فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل آصف غفور کو ایک پریس کانفرنس میں اس پر بات کرنا پڑی۔
بظاہر تو اس پریس کانفرنس کا موضوع اور تھا لیکن تاثر یہ ملتا ہے کہ اس کا مقصد وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کے اُس بیان کا جواب دینا تھا جس میں انھوں نے فوج کی طرف سے معیشت کے بارے میں بیان پر خفگی کا اظہار کیا تھا۔
٭ ’خطرہ فوج سے نہیں جمہوری تقاضے پورے نہ ہونے سے ہے‘
٭ ’فوج کے ترجمان معیشت پر بیان بازی سے گریز کریں‘
٭ ’ترقی تو ہے لیکن قرضے بھی آسمان کو چھو رہے ہیں‘
فوج کے ترجمان نے یہ باور کراتے ہوئے کہ وہ جو کچھ کہتے ہیں مسلح افواج کی طرف سے کہتے ہیں، کہا کہ انھیں وزیر داخلہ کے بیان پر بحیثیت عام شہری اور فوجی افسوس ہوا۔
میجر جنرل آصف غفور وزیر داخلہ کے بیان کا جواب دینے کے لیے پوری طرح سے تیار ہو کر آئے تھے۔
انھوں نے نہ صرف اپنے انٹرویو کی ریکارڈنگ ذرائع ابلاع کے نمائندوں کو سنوائی جس میں انھوں نے ملکی معیشت پر اظہار خیال کیا تھا بلکہ فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے خطاب کے بھی سیاق و سباق کی وضاحت کی۔
فوج کے ترجمان نے اس پریس کانفرنس میں ملکی معیشت پر مزید تبصرہ کرتے ہوئے حکومت کی طرف سے گذشتہ سال کی ٹیکس وصولیوں کے بھی اعداد و شمار رکھ دیے۔ ان اعداد و شمار کو پیش کر کے واضح طور پر انھوں نے کہا کہ ان کو بہتر کیا جانا بہت ضروری ہے۔
ملک میں وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد سیاسی بے چینی پائی جاتی ہے۔ ملک کے وزیر خزانہ اپنے خلاف بدعنوانی اور کرپشن کے مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔
اس ماحول میں سول حکومت اور فوج کے تعلقات میں بدمزگی کے بارے میں لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ طلعت مسود نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فوج نے یہ بتانے کی کوشش کی ہے کہ ملک کے اقتصادی اور معاشی حالات کا مستحکم ہونا بڑا ضروری ہے۔
'لیکن اس قسم کی بیان بازی اور خاص کر عوام میں جا کر ایسا کرنا ایک نیا رجحان ہے اور یہ عکاسی کرتا ہے کہ ریاست کے دونوں اداروں میں کس قسم کی کشیدگی اور تعلقات ہیں اور یہ صورتحال بہت افسوس ناک اور خطرناک ہے۔'
طلعت مسعود نے کہا کہ اگر کسی رائے کا اظہار کیا جانا ہے تو اس کے لیے نیشنل سکیورٹی کونسل سمیت مختلف فورم موجود ہیں تاکہ کسی بات پر اتفاق رائے قائم ہو سکے۔
'اس کے بجائے عوام میں جا کر اس قسم کے بیانات دینے سے ریاست کمزور ہو رہی ہے اور ہمارا ملک ایک مذاق بن گیا ہے۔'
تاہم تجزیہ کار ڈاکٹر مہدی حسن نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ طلعت مسعود کی رائے سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ اگر ملک میں کسی بحران کی صورتحال ہو تو ہر پاکستانی اور ادارے کو اس پر بات کرنے کا حق حاصل ہے۔

انھوں نے کہا کہ جنرل باجوہ اور فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے ملک کی معاشی صورتحال پر فوج کا موقف دیا ہے اور اس میں کوئی قابل اعتراض بات نہیں ہے۔
ڈاکٹر مہدی حسن کے مطابق 'فوج کا مقصد ہرگز نہیں کہ وہ پالیسیز پر اثر انداز ہونا چاہتے ہیں بلکہ وہ صرف اس طرف اشارہ کر رہے ہیں کہ اس وقت ملک کو درپیش مسائل میں ایک اہم مسئلہ معیشت کا ہے اور موجودہ حکومت کو اس پر توجہ دینی چاہیے۔'

ڈاکٹر مہدی حسن نے سول حکومت اور فوج کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ 'اس وقت کشیدگی ضرور موجود ہے کیونکہ موجودہ حکومت بھی نواز شریف کی حکومت کا ہی تسلسل ہے جس میں ہمارے وزیراعظم نواز شریف سے رائے لیتے ہیں اور ان کی پالیسی پر چلتے ہیں۔'
'سابق حکمران خاندان کی جانب سے جس طرح سے سپریم کورٹ پر براہ راست اور فوج پر بلواسطہ تنقید کر رہے ہیں وہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے اور وہ بلواسطہ یہ تاثر پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ سپریم کورٹ نے وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ فوج کے دباؤ میں یا کہنے پر دیا گیا گیا ہے۔'

جوڈیشل کمپلیکس میں رینجرز کی تعیناتی پر سول حکومت نے رینجرز حکام سے جواب طلب کیا تھا
لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ طلعت مسعود نے ڈاکٹر مہدی حسن کی رائے سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت مسلم لیگ نون کی قیادت جنھجلاہٹ کا شکار ہے اور اس طرح کے بیانات دے رہی ہے تاکہ افراتفری پیدا ہو۔
’مجھے لگتا ہے کہ ایک دانستہ پالیسی کے تحت اس قسم کے بیانات دیے جائیں تاکہ افراتفری پیدا ہو اور یہ تاثر دیا جائے گا کہ مسائل ہماری وجہ سے نہیں بلکہ ریاستی اداروں سپریم کورٹ یا فوج کی وجہ سے پیدا ہو رہے ہیں۔‘
تاہم انھوں نے کہا کہ دونوں جانب سے اس قسم کے بیانات سے نقصان ہو رہا ہے اور عوام بھی پریشان ہیں کہ معاملات خطرناک رخ اختیار کرتے جا رہے ہیں۔
'اس سے کیا حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کیونکہ اس میں کسی ادارے کی بلادستی نہیں بنتی ہے جس میں اگر ملک کمزور ہو جائے لیکن ایک ادارہ یا دوسرا ادارہ مضبوط ہو جائے تو اس کا فائدہ کیا...!!!
Photo

Post has shared content
ایک بات زہن نشین کر لیں اور بہت اچھی طرح کر لیں کہ اگر ملک میں اس دفعہ مارشل لاء لگا تو اس کی سب سے پہلی زمہ داری عوام پر عائد ہو گی۔ یہ سارا کچھ جو ہو رہا ہے عوام کے سامنے ہو رہا ہے۔
1- نیب گرفتاریاں کرنے جاتی ہے وہاں ن لیگ کے کارکن الجھ پڑتے ہیں نیب سے۔
2- سپریم کورٹ کے اندر ن لیگ کے غنڈے اسلحہ لے کر جاتے ہیں تا کہ ججز کو ہراساں کر سکیں۔
3- رینجرز کی گاڑیوں کو ن لیگ کے گلو بدمعاش گھیر کر "چک کے رکھو میاں صاحب "کے نعرے لگائے جاتے ہیں اور رینجرز کو گالیاں دیتے ہیں۔
4- مریم نواز نجی محفلوں میں باپ کے کرتوتوں کا سارا ملبہ آئی ایس آئی پہ ڈالتی ہے۔
5- عدلیہ پہ ن لیگی وزراء روزانہ کیچڑ اچھالتے ہیں اور نادیدہ قوت کہہ کر یہ تاثر دیتے ہیں کہ عدلیہ سے سارا کچھ فوج کروا رہی ہے۔
6- اسمبلی سے بل پاس ہو کر ایک سزا یافتہ مجرم اور ڈبل نا اہل انسان کو پارٹی صدر بنا دیا جاتا ہے۔
7- ایسا قانون پاس کیا جاتا ہے جس کی رو سے الطاف حسین بھی پارٹی صدر بن سکتا ہے اور کوئی دوسرا چور اچکا قاتل بدمعاش زانی شرابی بھی۔
8- پھر امریکہ کو خوش کر کے حکومت بچانے کےلیے ختمِ نبوت کے بل میں ترمیم کر دی جاتی ہے۔
9- ملک کا مجموعی خسارہ اور قرض کی ادائیگی کی قسط پورے ملکی بجٹ سے بڑھ جاتی ہے۔
10- قرضے کا حجم پورے پاکستان کے بینکوں میں پڑی ہوئی رقم سے بھی زیادہ ہو جاتا ہے اور پھر مزید قرضہ لیا جاتا ہے۔
11 خزانہ خالی ہونے کی وجہ سے سرکاری ملازمین اور فوجیوں کو تنخواہ دینے کے لالے پڑ جاتے ہیں حتی کے دھشت گردی کے خلاف آپریشن کےلیے خرچے بھی پورے نہیں ہوتے۔
12- پاکستان کا وزیرِ دفاع امریکہ جا کر بیان دیتا ہے کہ جی ہاں پاکستان میں دھشت گرد موجود ہیں اور اس کے بعد امریکہ پاکستان کے شہری علاقوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دیتا ہے۔
13-. پاکستان کا وزیرِ دفاع امریکہ جاتا ہے اور اس کے بعد امریکا کا بیان آ جاتا ہے کہ پاکستان کی سیاسی صورتحال پر امریکہ کو تشویش ہے۔
14۔ پاکستان کا وزیرِ دفاع امریکہ جا کر وہاں حافظ سعید جیسے لوگوں پر امریکی مؤقف کو تسلیم کرتا ہے۔
15۔ پاکستان کا وزیرِ دفاع ملکی حالات اور نواز شریف کی نااہلی کی وجہ یہ بتاتا ہے کہ انہیں بھارت سے اچھے تعلقات کی سزا دی گئی۔ زمانہ جانتا ہے کہ بھارت سے تعلقات کی مخالفت فوج کرتی ہے سیاستدان تو کاروبار کرتے ہیں یعنی امریکہ جا کر فوج کو بلا وجہ گندا کیا گیا ملک کے اپنے وزیرِ دفاع نے۔ اور اس کے علاوہ درجنوں وجوہات۔

👈یہ سارا کچھ اس ملک کی بیس کروڑ عوام کے سامنے ہو رہا ہے۔ فوج برداشت کرے گی اور ایک حد تک کرے گی جب عوام اپنا کردار ادا نہیں کرے گی فوج کا ضبط جواب دے جائے گا۔ اور فوج کا ضبط جواب دے یہی ن لیگ چاہتی ہے۔ ن لیگ ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ کسی طرح ملک میں مارشل لاء لگ جائے کیوں کہ نواز شریف کے ماتھے پہ لگا نااہلی کا داغ صرف مارشل لاء ہی دھو سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ فوج خاموش ہے اور ضبط سے کام لے رہی ہے مگر ضبط کی ایک حد ہوتی ہے۔ فوج کو چپ دیکھ کر جتنا گند ن لیگ مچا رہی ہے ضروری نہیں کہ یہ ضبط برقرار رہے۔ عوام یعنی کے اپ لوگ ہمیشہ کی طرح خاموش ہو۔ آئین کی ماں بہن آپ کی آنکھوں کے سامنے ہو رہی ہے۔ اسمبلی کا تقدس گرا کر ایک کوٹھے کے برابر کیا جا چکا ہے اور آپ لوگ خاموش ہو۔ فوج کو قطعی شوق نہیں اس گندے پارلیمنٹ پر چڑھائی کرے جہاں رات کے اندھیرے میں لڑکیاں نچائی جاتی ہیں اور شرابیں پی جاتی ہیں۔ فوج کو قطعی شوق نہیں حکومت کا۔ فوج کا ٹکے برابر شوق نہیں کہ اس خصی عوام کے مسائل دور کرنے کےلیے بین الاقوامی دباؤ برداشت کرے۔ فوج کو قطعی شوق نہیں کہ اپنی زمہ داریاں بڑھا اپنے دردِ سر میں اضافہ کرے۔ اس ملک کی 80 فیصد بیوروکریسی بنا کام کیے تنخواہ لے رہی ہے جرنیل بھی ایسا کر سکتے ہیں۔ لہٰذا یہ بھول جائیں کہ مارشل لاء فوج کی خواہش ہے۔ ہاں مگر برداشت کی ایک حد ہوتی ہے اور ن لیگ ہر حد کو توڑتی جا رہی ہے۔ اور اگر اس دفعہ ملک میں مارشل لاء لگا تو اس کی قصور وار حکومت سے زیادہ یہ عوام ہو گی۔
Photo

Post has shared content
اسلام علیکم!
ہمارے وٹس ایپ کے گروپ میں شامل ہونے کیلئے لنک کھولئے۔۔
https://chat.whatsapp.com/1TnChT0WB2mESgnMnM7wsN
اسلام علیکم!

#Hadees e Nabwi ﷺ♡

☆شئر کیجئے☆

#اردو #قرآن و #حدیث کیلئے ہمارا #پیج لائیک کیجئے۔۔۔!!

https://play.google.com/store/apps/details?id=com.islam360

#Urdu #Quran & #Hadith

#اردو #اسلامی #سروس #پاکستان
#Urdu Islamic Service #Pakistan

~OPEN LiNK~
Facebook.com/UrduQuranHadees
Photo

Post has attachment
Photo

Post has attachment
Photo

Post has attachment

Post has shared content
اسلام علیکم!

#Hadees e Nabwi ﷺ♡

*☆شئر کیجئے☆*

#اردو #قرآن و #حدیث کیلئے ہمارا #پیج لائیک کیجئے۔۔۔!!

https://play.google.com/store/apps/details?id=com.islam360

#Urdu #Quran & #Hadith

#اردو #اسلامی #سروس #پاکستان
#Urdu Islamic Service #Pakistan

~OPEN LiNK~
Facebook.com/UrduQuranHadees
Photo
Wait while more posts are being loaded