Post has shared content
~~~~~ہزاروں درودو ہزاروں سلام بروح محمد علیہ السلام~~~~~
♥صلی اللہ علیٰ حبیبہ محمِّد وٰ آلِہ وسلم♥
اقتباس از کتاب:مکین دل،مصنف:پیر مستوار قلندر

اللہ جل شانہ کے کرم کو کون بیان کر سکتا ہے کہ کسی نے اگر اُس کا ایک کرم بیان کیا تو اُس پر اِکرام کی بارشیں ہونے لگیں۔جس نے اُس کی کرم نوازیوںکو سمجھا،اُن کو بیان کیا، دوسروں کو اُن کا احساس دلایاوہ صاحبِ انعام و اکرام قرار پایا۔ایک تو وہ خود ذاکر ہوا اورعلم کی رفعتوں کو پہنچادوسرا دنیا کی تاجداری کے ساتھ ساتھ باطن میں بھی تاجدار ہوتا گیا۔اللہ خالق ہے اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم اُس خالقِ عظیم کے محبوب ہیں۔ محبت ، محبوب اور محب کے درمیان مراتب کو گرا دیتی ہے۔
گویا طلب نے ایک کو طالب بنایا اور دوسرا بھی طالب ہوا تو ایک طالب نے مطلوب کو پالیا اور دوسرے طالب نے بھی ۔ایک بھی پانے کے بعد اس میں ضم ہو گیا اور دوسرا بھی ،جس طرح بہت پہلے ایک نور نے ایک نورِ پاک کو جدا کیا تھا کچھ عرصہ فراق کے بعد پھر مقامِ وصال آگیا۔(۱)
قال اللہ تعالیٰ فی شانِ حبیب صلی اللہ علیہ وسلم:
وَمَا رَمَیْتَ اِذْ رمَیْتَ وَلٰکِنَ اللّٰہَ رَمَیٰ ۔ (۱)
’’اور اے محبوب وہ خاک جو آپ نے پھینکی آپ نے نہ پھینکی تھی بلکہ اللہ نے پھینکی۔‘‘
اس آیتِ کریم سے ثابت ہوتا ہے کہ مقامِ وصال حاصل کر لینے کے بعد اب فعل مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم فعلِ خدا بن گیاہے کہ محبوبِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ہر عمل دراصل عمل ِالٰہی ہے۔
ایک اور فرمانِ خداوندی سوئے ہوئے دلوں کو باآوازِ بلند جگا رہا ہے۔
وَمَا یَنْطِقُ عَنِ الْھَوٰی اِنْ ھُوَ اِلَا وَحْیٌ یُّوْحٰی۔ (۲)
’’اور وہ کوئی بات اپنی خواہش سے نہیں کرتے وہ تو نہیں مگر وحی ،جو انہیں کی جاتی ہے۔‘‘
اس آیت کریمہ سے بھی واضح ہوتا ہے کہ محبوب کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی خواہش سے ہر گز ہرگز نہیں بولتے جب بھی بولتے ہیں تو اللہ کی طرف سے عطا کئے گئے الفاظ ارشاد فرماتے ہیں ۔اہلِ اسلام کو غور کرنا چاہیے کہ جس شخصیت صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ عالم ہے کہ اُس کے فعل کو ربِ تعالیٰ اپنا فعل قرار دیتا ہے اور جِس کے بولنے کو اَپنا بولنا ٹھہراتا ہے اس کی شان شوکت اور عظمت کا کیا حال ہو گا ۔ اُنکی کتنی بھی تعریف کی جائے انسانوں کی زندگیاں بیت جائیں مگر تعریف کا ایک باب بھی پورا نہ ہو گا۔درحقیقت محبوب صلی اللہ علیہ وسلم بھی عظیم ہیں اور اُن کی تعریف بھی عظیم ہے اور یہ عظیم تعریف مکمل صرف ربِ عظیم ہی کرسکتا ہے۔
عام لوگوں کے لیے ضروری ہے کہ ہر سانس میں اپنے رب کا شکر ادا کریں کہ اللہ پاک نے اُن کو اپنا محبوب صلی اللہ علیہ وسلم عطا کیا ،ہمیں چاہیے کہ اُس پیارے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کے پیارے پیارے نغمات گاتے رہیں اور ان پر اربوں کھربوں درودوسلام کے نذرانے نچھاور کرتے رہیں۔ رحمت عالم، سرکارِ دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم کا اُمتی جو ذکرِ سرکار صلی اللہ علیہ وسلم سے غافل ہو اُس کے لیے یہ بات باعثِ شرم ہے کہ اُس کو عطا سرکار صلی اللہ علیہ وسلم کی ہواور وہ گیت کسی اور کے گائے(آگے جاری ہے)
مکینِ دل
پیر مستوارقلندر
Photo

Post has attachment
Photo

Post has attachment

Post has attachment

Post has attachment
Photo

Post has shared content
ماشاءالله
بسم الله الرحمن الرحيم


اےرب کائنات
میں تیرے پاک اور بابرکت نام سےدن کی ابتدا کرتا ھوں
یارب
میری دین و دنیا بہتر فرما اور اپنےلامحدود خزانوں سے رزق حلال عطا فرما
آمین.

السلام عليكم

صبح بخير
Have a nice day. Take care of yourself , family and the people around you.
Photo

Post has attachment
Photo

Post has attachment

Post has attachment

Post has attachment
Pareshani Dur Karne Ki Dua | Har Maqsad Mein Kamyabi Ka Wazifa | Har Kam Hone Ka Wazifa https://youtu.be/r9DGwLa-yhI #yaALLAHduawazaif #yaALLAHvideos #alimranraza
Wait while more posts are being loaded