Post has attachment
Photo

Post has attachment
Photo

Post has attachment
Saream.org
Photo

Post has attachment
send Me Request Facebook
PhotoPhotoPhotoPhoto
9/29/17
4 Photos - View album

Post has attachment
subscribe YouTube Channel Dmvide
Photo

Post has attachment

کیسے تلف کریں؟

اگر گھاس اور اٹ سٹ کا امکان ہو تو بوائی کے3-2 دن بعد ایمڑیں + ایٹرازین ایک کلو گرا م فی ایکڑ سپرے کریں۔ زہر استعمال کرنے کے ڈیڑھ تا دو ماہ بعد خالی جگہوں پر ٹریکٹر سے ہل چلایا جائے۔ جب فصل 100تا110 دن کی ہوجائے اس وقت مٹی چڑ ھادی جائے ۔

ب - گاجر بو ٹی یاپار تھینیم کیسے تلف کی جا ئے؟

بعض علاقوں میں گاجر بوٹی یا پار تھینیم کماد کی اہم جڑی بوٹی بن چکی ہے۔ کماد کاشت کرنے کے بعد پہلے دو ماہ کے اندر اندر کماد کو ڈھانپ لیتی ہے اور شدید نقصان پہنچاسکتی ہے۔ یہ کافی سخت جان جڑی بوٹی ہے۔ ڈوآل گولڈ اسے پوری طرح کنٹرول نہیں کرتی ۔اسے کنٹرول کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ کماد کاشت کرنے کے بعد تین د ن کے اندر اندر وقتِ کاشت اور زمینی ساخت کی مناسبت سے زینکر یا میڑی بوزین 300تا400 گرام یا ایمٹر ین + ایٹرارین ایک کلو گرام ایکڑ کے حساب سے وترمیں سپرے کردی جائے ۔ اگر پار تھینیم اگ چکی ہو تو بجائے کے بعد تین ہفتے کے اندر اندر میزوٹرائی اون پلس ایٹر ازین (فلسٹو گولڈ)1000 ملی لٹر سولٹر پانی میں ملا کر سپرے کی جاسکتی ہے۔ پارتھینیم اگنے کے بعد ایک ماہ کے اندر اندر تلف کرنی ضروری ہوتی ہے۔ اگر بڑی ہوجائے تو سپرے کے باوجود دوبارہ پھو۔ ٹ آتی ہے۔ ستمبر کاشتہ کماد میں اگر بہت گھنی اگ آئے یا 50 دن سے زیادہ عمر کی ہوجائے تو سپرے کے باوجود دوبارہ پھوٹ آتی ہے۔ ایسی صورت میں گاجر بوٹی تلف کرنے کے لیے مینر وٹرائی اون پلس ایٹرازین ( فلسٹو ۔ گولڈ)1000ملی لٹر فی ایکڑ کے حساب سے 120 لٹر پانی ملا کر اچھی طرح سپرے کرنے کی سفارش کی کی جاتی ہے۔

ج - لیہہ کی تلفی کیسے ممکن ہے؟

ستمبر کاشتہ کماد میں لیہہ بھی کماد کو شدید نقصان پہنچاسکتی ہے۔ لیہہ کا حملہ ٹکڑیوں کی صورت میں ہوتاہے۔ اس کو ایمٹرین+ یمٹرازین نہیں مارتی ۔ بڑی عمر کی لیہہ پر فلسٹو گولڈ بھی کم موثر ہوتی ہے۔ ستمبر کاشتہ کمادمیں سے لہلی اور لیہہ کے علاوہ باقی بیشتر جڑی بوٹیوں کی تلفی کے لئے دومرتبہ زہریں سپرے کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایک مرتبہ اکتوبر یا نومبر میں یمڑین+ ایٹرازین ایک کلو گرام فی ایکڑ کے حساب سے کردی جائے۔ ستمبر کاشتہ لویرے کماد سے لیہہ تلف کرنے کے لئے دسمبر یا جنوری میں اور موڈھی کماد میں ما ہ فروری کے دوران ایم سی پی اے 500 ملی لٹر یا بکزل سپر 300 ملی لٹر فی ایکڑکے حساب سے وتر حالت میں 120 لٹر پانی ملا کر سپرے کرنے کی سفارش کی جاتی ہے۔

د - کماد سے ڈیلا کیسے تلف کیا جائے؟

ڈیلا اگنے سے پہلے یا بعد میں کنٹرول کیا جاتاہے۔ ڈیلے کی تلفی کے لئے ہیلو سلفیوران کے نتائج ایتھوکسی سلفیوران کے مقابلے میں زیادہ دیر پا ثابت ہوتی ہیں۔ ڈیلے کی تلفی کے لئے مندرجہ ذیل تدابیر اختیار کی جاسکتی ہیں:

ڈیلا اگنے سے پہلے کنٹرول:

اگر کماد میں صرف ڈیلا اگنے کا قوی امکان ہوتو کاشت کرنے کے 2-1 دن بعد وتر حالت میں ڈوآل گولڈ یا ورنٹرل ایک لٹر فی ایکڑ کے حساب سے سپرے کریں تو پہلے دو ماہ تک کھالیوں کے دومیان سے ڈیلے کا زو ر ٹوٹ جاتاہے۔ دو ماہ بعد کما د میں ہل چلاکر گوڈی کردی جائے اور جب فصل 100تا110 دن کی ہوجائے تو مٹی چڑ ھادی جائے۔

ڈیلا اگنے کے بعد کنٹرول:

وسط مارچ کے دوران نئی فصل کاشت کرنے کے 30-25 دن بعد لیکن موڈھی فصل میں ڈیلا اچھی طرح اگ آنے کے بعد ایتھو کسی سلفیوران یا ہیلو سلفیوران وتر حالت میں 120 لٹر پانی ملا کر سپرے کی جاسکتی ہیں۔ سپرے کرنے کے دس دن بعد تک کھیت میں وتر قائم رکھاجائے۔

ایتھوکسی سلفیوران اور ہیلو سلفیوران کا موازنہ:

ہیلو سلفیوران یا ایتھوکسی سلفیوران سے بہتر استفادہ کے لئے مندرجہ ذیل شرائط کو پیشِ نظر رکھنا ضروری ہے۔
1 جڑی بوٹیاں:

ایتھوکسی سلفیوران اگا ہو ا ڈیلا، کرنڈ، تاندلہ، چھوٹی عمر کی اٹ سٹ اور بیشتر چوڑے پتوں والی جڑی بوٹیاں تلف کرتی ہے۔ یہ زہر ڈیلے کی گنڈیا ں تلف نہیں کرتی۔ ہیلو سلفیوران اٹ سٹ پر کمزور ہے لیکن ڈیلے کو بہتر مارتی ہے۔ یہ ڈیلے کو گنڈیوں سمیت تلف کردیتی ہے۔ یہ دونوں زہریں قلفہ، دریائی بوٹی، ہزار دانی، مینی ، چولائی، ہاتھو اور گھاس خاندان جڑی بوٹیوں پر کمزور ہیں۔

2 زمینی وتر کی ضرورت:

بہتر کار کردگی کے لئے سپرے کے وقت او ر سپر ے کے ایک ہفتہ بعد تک سپرے شدہ کھیت میں وتر قائم رکھنا ضروری ہے۔ خشک زمین پر سپرے کرنے سے کوئی خاص قائم نہیں ہوتا۔ لہذا خشک وترمیں یہ زہر استعمال نہ کی جائے۔ چونکہ یہ زہریں بھر پور نمی اور زیادہ درجہ حرارت پر یعنی گرم مر طوب آب و ہوا میں بہتر کام کرتی ہیں اس لئے سپرے کے بعد چند یوم کے اندر اندر کماد کو ہلکی سی اضافی آبپاشی کرنے کی سفارش کی جاتی ہے۔ سپرے کے لئے پانی کی مقدار 120 لٹر فی ایکڑ سے کم نہ رکھی جائے۔ کم پانی سے نتائج نا مکمل ملتے ہیں۔

3 کب سپرے کی جائے؟

یہ زہریں ڈیلا چھی طرح باہر نکلنے پرسپرے کی جائیں۔ ڈیلا نکلنے سے پہلے سپرے کی جائے تو اچھے نتائج نہیں لتے چنانچہ ستمبر کاشتہ کمادپر 15تا20 دن بعد اور مارچ کاشتہ کمادپر 30تا35 دن بعد از کاشت سپرے کرنے سے بہتر نتائج ملتے ہیں۔

4 باقیاتی اثرات:

ڈیلے کی تلفی کے لئے ہیلو سلفیوران کے نتائج ایتھوکسی سلفیوران کے مقابلے میں زیادہ دیر پا ثابت ہوتے ہیں۔ ایتھوکسی سلفیوران سپرے کی جائے تو ستمبر کاشتہ کماد میں ایک سپرے کے بعد ڈیلا دوبارہ کم مگر بہاریہ کاشت میں ڈیلا دوبارہ پھوٹ آتاہے۔ لیکن ہیلو سلفیوران سپرے کی جائے تو دونو ں موسوں میں ڈیلا دوبارہ نہیں پھوٹنے دیتی۔ لویرے کمادپرہیلو سلفیوران سپرے کے اثرات موڈھی فصل تک جاتے ہیں۔ یعنی موڈھی فصل میں بھی ڈیلا کنٹرول ہوجاتا ہے۔

5 کس حد تک محفوظ ہیں؟

دونوں زہریں فلسٹوگولڈ، لینڈ ماسٹر، کرست، پرانگ، اتھارٹی، گلیکسی اور ایمٹرین + ایٹرازین کے مقابلے میں کماد پر زیادہ محفوظ ہیں۔ ایتھوکسی سلفیوران یا ہیلو سلفیوران چونکہ گرم موسم کی زہریں ہیں اس لئے فروری کاشتہ کماد کے مقا۔ بلے میں ستمبر کاشتہ کمادمیں بہتر نتائج دیتی ہیں۔

Post has attachment
Wallpaper
PhotoPhotoPhotoPhotoPhoto
8/15/17
8 Photos - View album

Post has attachment
Photo

Post has attachment
PhotoPhotoPhotoPhotoPhoto
7/10/17
11 Photos - View album
Wait while more posts are being loaded