Post is pinned.Post has attachment
Photo

Post has attachment
Photo

Post has attachment

Post has shared content
🔵امام مہدیؑ کے لشکر کی تفصیلات🔵

🔹 سربراۂِ لشکر: لشکرِ مولا امام مہدی عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف کے سربراہ اور نظامِ انتقام کے کلی مالک و مختار مولا ابوالفضل العباسؑ ہیں.

🔹 لشکر کا نعرہ:
مولا امام مہدی عج کے ظہور کے بعد آپ ایک نعرہ ارشاد فرمائیں گے "یا لثارت الحسینؑ"
اور پھر یہی نعرہ لشکر کا ہو گا.

🔹 پرچم:
ایک سرخ رنگ کے پرچم سے خروج شروع ہو گا جس پر "یا لثارۃ الحسینؑ" لکھا ہو گا.
ایک جس پر العزتُ لله لکھا ہو گا.
ایک پرچم پر العظمتُ لله لکھا ہو گا.
ایک پرچم پر البیعة لله (اس پرچم کی دہشت ایک ماہ کے فاصلے سے ظاہر ہو گی) لکھا ہو گا.
اور ایک پرچم پر الرفعة لله لکھا ہو گا.

🔹 جیش الامام المہدی عج:
تین سو تیرہ (313) مرد جرنیل۔
پچاس (50) خواتین جرنیل۔

دس ہزار (10,000) مرد سپاہ سالار۔
اور پندرہ سو ستانوے (1597) خواتین سپاہ سالار۔

تقریباً ایک لاکھ (100,000) مرد ناصرین۔
اور تقریباً سولہ ہزار (16,000) خواتین ناصرہ ہوں گی.

یہ سب کائنات کے سب سے بڑے خوش نصیب ہیں
کیونکہ اولین و آخرین یعنی اسی ہزار آدم کی امتوں میں سے کل یہی منتخب لوگ ہوں گے.

🔹 تین سو تیرہ:
تین سو تیرہ جرنیلوں میں سے عیسٰیؑ خضرؑ، الیاسؑ، اور اویسؑ بھی ہیں.
ایک فرد آلِ فرعون میں سے ہے (مومنِ آل فرعون ع)،
اصحاب کہف،
یوشع بن نون وصی موسٰیؑ
اور اصحابِ علی علیہ السلام و رسول صلعم میں سے چار
سلمان، مقداد، مالکِ اشتر، ابو دجانہ انصاری علیھم السلام.

🔹 تین سو تیرہ جرنیلوں میں سے سب سے زیادہ جرنیل جس ملک کے ہیں وہ سوویت یونین (پرانا روس یعنی بشمول آزاد ہونے والی ریاستوں کے) ہے وہاں سے بتیس (32) جرنیل ہوں گے.
اس کے علاوہ
چار (4) افراد ساداتِ حسني،
بارہ (12) افراد ساداتِ حسيني،
چار (4) افراد اولاد عقیلؑ،
چار (4) افراد حجازِ مکہ سے،
چار (4) افراد بیت المقدس (فلسطین/اسرائیل) سے،
بارہ (12) افراد شام سے،
بارہ (12) افراد یمن سے،
تین (3) افراد آذربائیجان سے،
سات (7) افراد مصر سے،
پانچ (5) افراد ہندوستان (پرانا مہا بھارت) سے،
پانچ (5) افراد ہمدان (کوہ) ایران سے،
سات (7) افراد شیراز، ایران سے،
بارہ (12) افراد کوفہ سے،
سات (7) افراد بصرہ سے،
سات (7) افراد کوہستان سے.

ماخذ:
اثبات الھداۃ ج٣، الملاحم/سید علی بن طاؤس، روضة الواعظین، الغيبه/شيخ طوسي، حدیقةُ الشيعه، غیبتِ نعماني، بحار الأنوار و دیگر کتب.

🌟↩ نوٹ: یہ تمام تعداد غیر حتمی ہے اور وقت پر تبدیل اسی طرح کی جا سکتی ہے، جس طرح کربلا میں غیرِ بنی ہاشم انصار کی جو لسٹ بیتِ ازل میں مرتب ہوئی تھی تو اکہتر (71) کی تھی جس میں یومِ عاشورہ کو ایک فرد (جناب جون علیہ السلام) کا اضافہ کر دیا گیا تھا.

اپنے اپنے مقدر اور عشق کی بات ہے.
آرزوئے ناصرانِ کبریا ہے انتقام
ہر سپاہی ہے جلالِ کبریا کا معجزہ

https://t.me/islamwitheman/823
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
Animated Photo

Post has attachment
Photo

Post has shared content

Post has attachment
Photo

Post has attachment
Photo

Post has attachment
Photo

Post has attachment
Photo
Wait while more posts are being loaded