کوئی تھا جو میری آنکھوں پہ مرتا تھا
میری باتوں پہ مرتا تھا
مجھے کھونے سے ڈرتا تھا
وہ جب بھی کہتا تھا
نا جانے شخص تھا کیسا
یہی ہر بار کہتا تھا
سنو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اگر میں بھول جاؤں تو؟
اگر میں روٹھ جاؤں تو ؟
کبھی واپس نا آؤں تو ؟
بھلا پاؤ گے سب کچھ کیا ؟

یوں ہی ہنستے رہو گے کیا ؟
یوں ہی سجتے رہو گے کیا؟

یہی باتیں تھیں بس اس کی
یہی یادیں ہیں بس اس کی
مجھے معلوم ہے بس اتنا
مجھے وہ پیار کرتا تھا
مجھے کھونے سے ڈرتا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔


تمام جانو مانو رکھنے والوں کو مشورہ ہے کہ ان سے لیگل باتیں کریں نہیں تو قسمیں وسمیں دلوا کر چیٹ ڈلیٹ کرواں دیں آج کل حالات بہت نازک ہیں ۔۔۔۔
منجانب متاثرین گندی باتیں و حرکتیں حکومت ٹھرکستان😝

Post has attachment
لوگ کہتے ہیں محبت میں بھیگ نہیں مانگنی چاہیے۔ میں سمجھتا ہوں کہ مانگ لینی چاہیے اگر آپ نے جھوٹی آنا اور تکبر میں آکر بھیگ نہیں مانگی تو پھر ساری عمر آپ کا کشکول خالی رہتا ہے پھر ساری دنیا کی محبتیں بھی مل جائیں تو اس ایک کھوئی ھوئی محبت کا مقابلہ نہیں کر سکتیں ۔۔۔۔۔
Photo

Post has attachment
میں ایک ایسی لڑکی ڈھونڈ رہا ہوں
جو وقت بے وقت
اپنی رانوں کو کھجلا سکتی ہو
جس کی ناک میں بال ہوں
جسے دھوپ میں پسینہ آئے
جس کے ہونٹ پیاس سے سوکھ کر
پپڑیوں کی شکل لے لیتے ہوں
جس کی بغل میں وہ خاکی لکیریں موجود ہوں
بالکل زندہ اور متحرک
جن پر کبھی کبھار کالک جم جاتی ہے
ایک ایسی لڑکی
جس کی کمر پر میری توقعات کا بھاری بوجھ نہ ہو
تھوڑی کے نیچے کسی تل کی گنجائش نہ ہو
ماتھا کشادہ نہ ہو
اور بال ناگن کی طرح ٹخنوں سے نہ ٹکراتے ہوں
مگر لگتا ہے
معاشرے میں ایسی لڑکیاں پیدا ہی نہیں ہوتیں
وہ چاند کے تھال میں جنم لیتی ہیں
دودھ کی ڈلیا میں مر جاتی ہیں
ان کی آنکھوں میں ہرنیوں کا سا قدرتی کاجل ہوتا ہے
کمر کسی جھولتی ہوئی نازک ڈالی جیسی
بال جنگل کی اداسی کی طرح بے انت
اور پتھروں پہ ڈالی گئی خراش کی طرح ان کی مانگ میں رہتا ہے سیندور
بلب کی طرح اگائی ہوئی ایک بندی
میں ایک ایسی لڑکی ڈھونڈ رہا ہوں
جس کا بدن محض خوشبو نہ ہو
جس کے پاس اپنے ہونے کی بھرپور بدبوئیں ہوں
اور وہ جعلی نہ ہو
میری طرح
Photo

Post has attachment
ہم نے دیکھا ہے تمھارے بلے پر کوئی سٹکر نہیں تمہیں کسی نے سپانسر نہیں کیا ہم جانتے ہیں تم۔گلیوں میں نہیں کھیل سکتیں تم کھل کر پریکٹس نہیں کر سکتیں ہم جانتے ہیں یہاں تک تم شاید گھر والوں سے لڑ کر آئی ہو۔ ہمارا معاشرہ اس بات کے انتظار میں رہتا ہے کب تم ہارو اور وہ باتیں بنائیں ۔۔ مگر جب تم جیتتی ہو تو کوئی بھی تمہاری تعریف کو آگے نہیں آتا مگر تم جیت پورے گراؤنڈ میں سبز ہلالی پرچم لہراتی ہو ۔ تمھارے ہارنے پر کوئی جیتو یا ہارو والا گانا نہیں بجاتا مگر تم ہمارا فخر ہو ہماری عزت ہو سلامت رہو ہار جیت کھیل کا حصہ ہے ۔۔۔ تم یہاں تک پاکستان کے لیے آئی ہو شکریہ ٹیم پاکستان ۔۔۔

Well played Team India...
Photo

Post has shared content

Post has shared content

Post has attachment
Photo

Post has attachment
Photo

Post has attachment
Photo
Wait while more posts are being loaded