Post is pinned.Post has attachment
Very warm welcome to all new and old members...
🌷🌷🌷
Photo

Post has attachment

ﭼﺎﺋﮯ ﮐﺎ ﻭﮦ ﻣﮓ ﺟﯿﺴﮯ ﺍُﻥ ﮐﯽ ﻗﺮﺑﺖ ﻣﯿﮟ ﮔﺰﺍﺭﯼ ﮨﻮﺋﯽ
ﺯﻧﺪﮔﯽ ﺗﮭﯽ …
ﻧﺮﻡ ﮔﺮﻡ، ﺭُﮎ ﺭُﮎ ، ﭨﮭﮩﺮ ﭨﮭﮩﺮ ﮐﺮ ﮔﺰﺭﺗﯽ ﮨﻮﺋﯽ …
ﻟﯿﮑﻦ ﺟﺘﻨﯽ ﺑﮭﯽ ﺗﮭﯽ، ﺗﺴﮑﯿﻦ ﺑﮭﺮی......
Photo

Post has shared content
یہ ہاں یا ناں میں جواب مانگیں
یہ لوگ ہر دم حساب مانگیں

نباہے کوئی اب ان سے کیسے
یہ خار دے کر گلاب مانگیں

ذرا مروت سے کوئی پوچھے
یہ سر ہی اُس کا جناب مانگیں

بچے جو کوئی اب ان کے شر سے
خدا سے اس کا ثواب مانگیں

جو محفلوں میں ہیں وعظ ان کے
تو مہ کدے میں شراب مانگیں

کبھی جو اچھا میں شعر کہہ دوں
یہ پوچھیں کس کا، کتاب مانگیں

جدھر بھی دیکھو ہے ایک صحرا
یہ آنکھیں تھک کر سراب مانگیں

سبھی فرشتے ہیں بن کے بیٹھے
سو ہم دعا میں خراب مانگیں

یہ وقت آیا ہے کیسا ابرک
محبتیں اب عتاب مانگیں

Post has shared content
میں کل تنہا تھا، خلقت سو رہی تھی
مجھے خُود سے بھی وحشت ہو رہی تھی​

اُسے جکڑا ہُوا تھا زندگی نے
سرہانے موت بیٹھی رو رہی تھی​

کُھلا مجھ پر کہ میری خوش نصیبی
میرے رستے میں کانٹے بَو رہی تھی​

مجھے بھی نارسائی کا ثمر دے
مجھے تیری تمنا جو رہی تھی​

میرا قاتِل میرے اندر چُھپا تھا
مگر بدنام خلقت ہو رہی تھی​

بغاوت کر کے خُود اپنے لہُو سے
غلامی داغ اپنے دھو رہی تھی​

لبوں پر تھا سکوتِ مرگ لیکن
میرے دِل میں قیامت سو رہی تھی​

بجُز موجِ فنا دنیا میں محسن
ہماری جسُتجو کِس کو رہی تھی؟​

Post has attachment
پاوں سوکھے ہوئے پـــــــــتوں پر
ادب سے رکھنا
دھـــــــوپ میں مانگی تھی ان سے
پـــــــــناہ کبھی..
Photo

Post has attachment

زندگی میں تو سبھی پیار کیا کرتے ہیں
میں تو مر کر بھی میری جان تجھے چاھوں گا

تو ملا ہے تو یہ احساس ہوا ہے مجھ کو
یہ میری عمر محبت کیلۓ تھوڑی ہے
اک ذرا سا غم دوراں کا بھی حق ہے جس پر
میں نے وہ سانس بھی تیرے لیے رکھ چھوڑی ہے
تجھ پہ ھوجاؤں گا قربان تجھے چاھوں گا
میں تو مر کر بھی میری جان تجھے چاھوں گا

اپنےجذبات میں نغمات رچانے کیلۓ
میں نے دھڑکن کی طرح دل میں بسایا ہے تجھے
میں تصور بھی جدائی کا بھلا کیسے کروں
میں نے قسمت کی لکیروں سے چرایا ہے تجھے
پیار کا بن کے نگہبان تجھے چاھوں گا
میں تو مر کر بھی میری جان تجھے چاھوں گا

تیری ہر چاپ سے جلتے ہیں خیالوں میں چراغ
جب بھی تو آۓ جگاتا ھوا جادو آۓ
تجھ کو چھولوں تو اےجان تمنا مجھ کو
دیر تک اپنے بدن سے تیری خوشبو آۓ
تو بہاروں کا ہے عنوان تجھے چاھوں گا
میں تو مر کر بھی میری جان تجھے چاھوں گا
زندگی میں تو سبھی پیار کیا کرتے ہیں.....
Photo

Post has attachment

Post has attachment

Post has attachment

Post has attachment
Wait while more posts are being loaded