Post is pinned.Post has shared content
یہ حج زیارت مبارک ھو تم کو
متاع سعادت مبارک ھو تم کو

وہ ہرسمت انوار ہر سو تجلی
وہ نور ھدایت مبارک ھو تم کو

وہ احرام میں مست وسرشاررہنا
غموں سے فراغت مبارک ھوتم کو

اذان سحرکا حرم میں وہ منظر
وہ کیف سماعت مبارک ھو تم کو


مبارک ہوں وہ سنگ اسودکے بوسے
لبوں کی حلاوت مبارک ھو تم کو

وہ پی پی کہ زم زم کو سیراب ھونا
وہ کوثر کی لذت مبارک ھو تم کو

منی میں رمی کاوہ پرکیف منظر
وہ جلووں کی کثرت مبارک ھوتم کو

وہ عرفات میں خیمہ زن ھو کہ رہنا
بزہد قناعت مبارک ھو تم کو

مدینے کی گلیوں کا دیدار کرنا
وہ دنیا کی جنت مبارک ھو تم کو

قبا و بقیع و احد کی زیارت
بحسن ارادت مبارک ھو تم کو

وہ فیضان انوار روضے کے باہر
وہ لطف وعنایت مبارک ھو تم کو

مواجہ میں آکر جلا دل کو دینا
وہ جلوت میں خلوت مبارک ھوتم کو

نکل پڑنا آنسو وہ زکر نبی پر
وہ دل کی نزاکت مبارک ھوتم کو

دعا ھے یہ کیفی کے قلب حزیں کی
یہ حج و زیارت مبارک ھو تم کو

مولانا زکی کیفی رحمہ اللہ
فرزند مولانا مولانا مفتی محمدشفیع رحمہ اللہ

💞💞اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ، 💞💞
💞💞اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ، وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ💞💞


💞💞اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ، 💞💞

💞💞اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ، وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ💞💞
Photo

Post has attachment
Animated Photo

Post has attachment
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 787-807/SN=9/1437

نماز حاجت کا طریقہ یہ ہے کہ جب کسی شخص کو کوئی اہم ضرورت درپیش ہوتو وہ اچھی طرح وضو کرے، پھر دورکعت نماز پڑھے، نماز کے بعد اللہ تعالی کی حمد و ثناء کرے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر دورد پڑھے، بعد ازاں یہ دعا مانگے: لَا إلٰہَ إلاَّ اللّٰہُ الْحَلِیْمُ الْکَرِیْمُ سُبْحَانَ اللّٰہِ رَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ، أسْئَلُکَ مُوجِبَاتِ رَحْمَتِکَ وَعَزَائِمَ مَغْفِرَتِکَ وَالْغَنِیْمَةَ مِنْ کُلِّ بِرٍّ وَالسَّلَامَةَ مِنْ کُلِّ إثْمٍ لَاتَدَعْ لِیْ ذَنْبًا إلاَّ غَفَرْتَہ وَلاَہَمًّا إلاَّ فَرَّجْتَہ وَلاَ حَاجَةً ہِیَ لَکَ رِضًی إلاَّ قَضَیْتَہَا یَا أرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ․ (سنن الترمذی رقم: ۴۷۹)

واللہ تعالیٰ اعلم

دارالافتاء،https://plus.google.com/communities/107629461119358209773



دارالعلوم دیوبند
Photo

Post has attachment
Photo

Post has shared content

Post has shared content
سودا..!!!
=======
ہم دونوں دوست چائے خانے کے سامنے سڑک کنارے رکھی کرسیوں پر بیٹھے چائے کی چسکیاں لے رہے تھے. جب وہ نئے برانڈ کی کار ہمارے سامنے سے گزری. پیچھے بیٹھے مالک سے میری شناسائی تھی. اس نے چلتے چلتےہاتھ اٹھا کر سلام کیا. میں نے بھی ہاتھ کا اشارہ کیا.

دوست نے ایک ٹھنڈی سانس بھری اور کہا: بس زندگیاں تو انکی ہوتی ہیں. یہ زندگی جی لیتے ہیں.
پھر ساتھ کھڑی اپنی بائیک کی طرف اشارہ کیا اور کہنے لگا: ایک میں ہوں اور ایک یہ میری پرانی بائیک اور روز کی نوکری.

میں نے پوچھا.. اگر تمہیں اختیار ملے تو کیا اسکے ساتھ زندگی بدلنے کا سودا کرو گے..؟؟ لیکن سودے سے پہلے تمہیں مال کی تفصیل بتا دوں.
تمہاری ایک محبت کرنے والی بیوی دو بچے ہیں. چھوٹا سا اپنا گھر ہے. مشقت سہی لیکن روز کا روزگار ہے.
یہ صاحب ہوزری کا بزنس کرتے ہیں. کاروبار کا زیادہ سرمایہ بینکوں کا قرضہ ہے. مارکیٹ کا قرض اس کے علاوہ ہے. شوگر اور دل کے بیمار ہیں. تین بیٹے ہیں. بڑا عیاش اور انتہا درجے کا نافرمان ہے. منجھلا ذہنی کمزور اور گھر کا ایک بوجھ ہے. ساری امیدوں کا مرکز چھوٹا بچہ ہے. بچیوں کی معلومات نہیں، لیکن بیگم سے ہر وقت شاکی رہتا ہے. رشتہ داروں سے کٹ چکا ہے. بلکہ یہ ان سے وہ اس سے نفرت کرتے ہیں.
یہاں تک ہی کہا تھا کہ دوست نے کہا : بس کر.. دفع کر.. میری زندگی میں اس سے زیادہ سکون ہے. 😊
میں نے کہا: شکر کرو اپنی زندگی پر. جس گاڑی کو دیکھ کر تم نے آہ بھری یہ بھی لیز کی ہے.

زیادہ تر ہماری زندگیوں میں حسرتوں کا جنم دوسرے کی زندگی کے ان حصوں سے ہوتا ہے جو ظاہری آنکھ دیکھتی ہے. اگر سودا کرنے بیٹھ جائیں تو یہ حسرتوں کا بازار ہی بند ہوجائے گا.
قناعت اور شُکر کرنا سیکھیں. یہ عادت اپنی نعمتوں پر نگاہ مرکوز رکھتی ہے. اور بےشک شُکر میں بہت برکت ہے.
منقول و انتخاب.

Photo

Post has shared content
ختم نبوت کا کام کرنا عین سنت نبوی ھے - دل کھول کر ختم نبوت کی تحریریں شئر کرکے منکرین ختم نبوت --- قادیانیوں ، گوہر شاہیوں { انجمن سرفروشان اسلام } ، زید حامد اور جاوید غامدی کو بینقاب و نا مراد کریں
Photo

Post has shared content
کسی بادشاہ نے اپنے ملک کے سب سے بڑے پینٹر کو حکم دیا کہ ایک فرشتہ اور ایک شیطان کی ایسی تصویر بنائیں جو اس کے دور کی سب سے بہترین ہنرمندانہ اثر کے طور پر باقی رہے. پینٹر نے اپنی جستجو کا آغاز کیا. وہ اس تلاش میں تھا کہ اسے کوئی ایسا شخص ملے جو واقعی طور پر فرشتہ کہلانے کے لائق ہو، چونکہ اصلی فرشتے کو وہ دیکھنے کے قابل نہیں تھا اسی لئے ایک بہت ہی خوبصورت اور معصوم بچہ کو ڈھونڈنے کے بعد اس کی تصویر بنائی. جب اس خوبصورت تصویر کو بادشاہ کے سامنے پیش کیا تو بادشاہ اور تمام لوگوں نے اس کی خوبصورتی کا اعتراف کیا اور اس کے فن کی داد دی.
اس کے بعد پینٹر نے مختلف شہروں کا سفر کیا تاکہ کسی ایسے بندے کو ڈھونڈ سکے جو ایک حقیقی شیطانی چہرے کا مالک ہو، ملک کے مختلف جیلوں میں موجود مجرموں کو دیکھا لیکن اسے کوئی ایسا شخص نہیں ملا، کیونکہ اس کی نظر میں سب اللہ کے بندے تھے اگرچہ انہوں نے بعض غلطیاں بھی کی تھی.
تلاش کرتے کرتے سالوں گزر گیا لیکن اسے کوئی نہ ملا. چالیس سال بعد جب بادشاہ نے احساس کیا کہ اس کی عمر کے آخری ایام ہیں تو اس نے پینٹر کو بلا کر کہا کہ کسی بھی صورت میں تمہیں جلد از جلد اس تصویر کو بنانا ہی ہوگا تاکہ میری زندگی میں ہی یہ کام سر انجام پائے. پینٹر نے دوبارہ اپنی جستجو شروع کی اور آخرکار اسے وہ شخص مل گیا جس کی تصویر بنانی تھی. ایک مست، بد صورت اور کریہہ المنظر مجرم اپنے لمبے لمبے گندے بالوں سمیت کسی مخروبہ میں کھڑا تھا.
اس کے پاس جاکر درخواست کی کہ ڈھیر سارے پیسوں کے بدلے میں وہ اسے اس بات کی اجازت دے تا کہ وہ بطور شیطان اس کی تصویر بناسکے.
اس نے پینٹر کی بات قبول کی.
تصویر بنانے کے وقت پینٹر نے دیکھا کہ وہ شخص رو رہا ہے. جب علت جاننے کی کوشش کی تو اس نے بتایا :
"میں وہی معصوم بچہ ہوں، چالیس سال پہلے جس کی تم نے فرشتہ والی تصویر بنائی تھی!!!
میرے اعمال نے مجھے شیطان بنادیا ..."

✔اپنے معصومیت کی حفاظت کیجئے...
✔اپنے اعمال سوچ سمجھ کر انجام دے...
✔فرشتہ باقی رہنا یا شیطان بننا ہمارے اپنے اختیار میں ہے
Photo

Post has attachment
Photo

الله کا ذکر کیا کرو کیوں کہ نظربد کے تین اقسام ہے:
۱ - متأثر ہونا ۲ - حسد کرنا ۳ - قتل کرنا

ہر چیز جو تمہیں پسند آئے تو یوں کہو :
(ماشاءالله تبارک الله ) یہی حقیقت ہے مزاحیہ نہیں
کیا آپ نے کبھی نظرلگانے والے شیطان کی بارے میں پڑھا ہے ؟
یہ موضوع بہت مھم ہے اور بہت محتاط پڑھنے کا مستحق ہے

س/ یہ نظر کا شیطان کون ہے ؟!

ج/ یہ شیطان ہے جن میں سے اور یہ حاسدہ کی نظر سےانسان کے جسم میں داخل ہوتا ہے .

س/ کیا کرتا ہے ؟!
ج/ درد کے اسباب پیدا کرنا * اور پیٹ کا پھولنا اور سانس لینے میں تنگی اور بہت غصہ پیدا کرنا اور زیادہ شرم کرنا اور زیادہ سوچنا اور وسوسے * اور کبھی انسان کی شخصیت کو کمزور کرنا.

س/ کیسے نکلے گا ؟!
ج/ یہ نکلے گا رقیہ نظربد اور سورہ بقرہ یا قرآن سے دو جزء ہر روز بتلاوتِ قرآن رات کو سوتے وقت چالو رکھنے سے.

س/ کیا یہ لوگوں میں پھیلا ہوا ہے ؟/
ج/ جی ہاں اور بہت کثرت سے !
رسول الله ﷺ کا فرمان ہے ( میری امت میں قضا و قدر کے بعد اکثر موت نظر لگنے سے ہوگی )
اور نبی ﷺ کا فرمان ہے ( بے شک نظر کا لگ جانا حق ہے اور شاید شیطان اس کے ہمراہ ہو )
اور کسی نے کہا ( اگر الستار ظاہر کرے تو ہمیں بہت سے لوگ جنوں کے گرفت میں ملے گے )

س/ کیا اس کے علامات قوی ہے یا ضعیف ؟!
ج/ نظربد اور اس کے شیطان کی قوت اور ضعافت دو چیزوں پر کر سکتے ہیں : !
1- قوت نظربد جو اسی حاسد نفس سے خارج ہو.2- نظر زدہ یا حسد زدہ کا دیندار ہونا اور اپنے رب کے قریب ہونا اور شریعت کے التزامات کے پابند ہونا
اور اگر نظر زدہ شخص اپنے نماز اور اذکار اور تلاوت قرآن کی حفاظت کرتا ہے تو نظر کا اثر ضعیف ہوتا ہے اس لئے بہت سے لوگ ان علامتوں کا فیصلہ نہیں کرسکتے جو ان میں پائی جاتی ہے شرم اور غصہ اور وساوس اور قولون وغیرہ کی وجہ سے جیسا کہ یہ نظربد سے ہے اور وہ دیکھتا ہے کہ یہ معمولی بات ہے یہ نظربد تک نہیں پہنچ سکتا .
س/ میں کیسے پتہ کرو کہ میں مریض ہو یا سلامت ؟!

ج/ روزانہ قرآن میں سے ایک جزء کی تلاوت کرو تدبر اور آیات نظربد اور جلانے اور البعث(موت کے بعد زندہ ہونا )اور وہ آیات جن میں الله کی کائنات اور خالق سبحانہ کی عظمت و بڑھائی بیان ہے اور پھر اگر شدید غنودگی یا تکرار سے جمائیاں یا حرارت یا برودیت یا رینگنا یا گھٹن تو یہ علامت ہے نظربد کی اور اکثر شاید شیطان بھی ہمراہ ہو.

س/کیا نظرِبد کا مسئلہ سنگین مسئلہ ہے ؟!

ج/غالباً نظربد ہلکا ہوتا ہے لیکن ذہنی دباؤ ور شرم اور غصہ اور گھٹن اور جوڑوں میں درد پیدا کرتا ہے اور یہ علامتیں دونوں حالتوں میں یعنی قوی یا ضعیف میں ہو سکتا ہے جتنا بندہ الله کے ساتھ قرب حاصل کرتا ہے تو جیسے جیسے الله کو قرب حاصل کرتا ہے شیطان کمزور ہوتا ہے اور بندہ سکون اور مطمئن ہوتا ہے اور اس کا عکس بھی ہوتا ہے.

س/ عام طور پر گھر میں جن کہا موجود ہوتے ہیں ؟/

ج/ جن بیت الخلاء(قضائے حاجت کی جگہ) اور خالی کمرے اور جن میں گندی بدبو بھی ہو یا جس میں گناہ کو عمل ہو رہا ہو یا وہ کمرے جن میں تصویری لٹکی ہو اور کمروں کے کونوں میں موجود ہوتی ہیں .
س/ جن انسان کے جسم میں کہا سے داخل ہوتا ہے ؟!

ج/ زیادہ تر جن انسان کے جسم میں دونوں ہاتھوں اور دونوں قدموں کے اطراف سے اور منہ اور ناک سے داخل ہوتا ہے
نبی ﷺ کا فرمان ہے :اگر تم میں سے کسی کو جمائی آئے تو جہاں تک ہو سکے منہ بند رکھنے کی کوشش کرے کیونکہ شیطان منہ سے داخل ہوتا ہے .

جن کا انسان کے جسم میں داخل ہونے کے اسباب یہ ہیں:

غفلت اور گناہ کا ارتکاب کرنا اور اذکار کی پابند نہ کرنا اور شدید خوشی اور شدید غصہ آنا اور ان جگہوں کی طرف متوجہ ہونا جہاں گناہ کے کام ہوتے ہیں اور بڑھے گناہوں کا ارتکاب کرنا .

اور جن انسان کے جسم سے خارج ہو جاتا ہے تو وہ ایک نشان چھوڑ جاتا ہے جسے کوئی دیکھ نہیں سکتا سوائے جن کے ،اور یہی نشان گیٹ پاس کے مانند ہوتا ہے جس سے وہ بآسانی دوبارہ داخل ہو ،اسے بند کیا جا سکتا ہے صرف صباح اور شام کے آذکار سے

اگر اپنے کپڑے بدلنے لگے تو یوں کہو
(بسم الله الذی لا إله إلا ھو ) تاکہ جن اس کے شرم گاہ کو نہ دیکھ سکے ،بےشک اُن کی نظریں بڑی خبیث ہوتی ہے اور شاید جن کو آپ کا جسم اچھا لگے اور وہ آپ پہ عاشق ہوجائے اور پھر داخل ہوجائے ،اور اسی کا نام عاشق جن ہے .

عام طور پہ انھیں الله کے ذکر سے نفرت ہوتا ہے ،اور چینج نکل آتی ہے ان کی جب مسک کی خوشبو سونگ کے اور اگر تم سجدہ کرو تو روتے ہیں اور اگر بلند آواز سے لا إله إلا الله کہو تو بھاگنے لگتے ہیں .

شیئر کریں تاکہ دوسرے بھی استفادہ کر سکے

روشنائی
جب آپ کوئی ایسی چیز دیکھے جو آپ کو پسند آئے تو الله کا ذکر کرو
کتنے ہی جانیں کھو گئی اور بیماریاں جن کے علاج کرنے میں لاچار ہوگئے سبب صرف نظرِبد الله کا ذکر بھی نہیں کرتے یہاں تک کہ مزاخ سے بھی نہیں کرتے

(ماشاءالله لا قوة الا بالله )
الله سبحانه و تعالی سب کی حفاظت کرے ہر مکروہ سے.
ضروری پڑھے
اور شیئر کرے الله ہر وقت آپ کو خیر اور عافیت سے نوازے.
آمین
Wait while more posts are being loaded