#قضاء_نمازوں_سے_متعلق_حدیث_کی_حقیقت

سوا ل :۔ حضور اکرم ﷺ نے فرمایا : جس شخص کی نمازیں قضاء ہوئی اور تعداد معلوم نہ ہو تو رمضان کے آخری جمعہ کے دن چار رکعت نفل نماز ایک سلام کے ساتھ اس طرح پڑھے کہ ہررکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد آیت الکرسی 7 بار ، سورہ اخلاص 7 بار اور سورہ کوثر 15 بار پڑھے ۔ اگر 700 سال کی نمازیں بھی قضاء ہوں تو اس کا کفارہ ہوجائے گا ۔

اور جو یہ بات دوسروں تک پہنچائے گا اللہ اسے خوشی عطا کرے گا اور جو نہ پہنچائے اسے مصیبت میں ڈال دے گا ۔

کیا 👆🏻👆🏻 یہ حدیث اور میسیج صحیح ہے؟؟؟؟

بسْـــــمِ اللّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْم
الجواب : معاذ اللہ ! اس طرح کی کوئی حدیث نہیں ، بلکہ جس کی نمازیں قضاء ہوئی ہوں وہ اپنی نمازوں کی مکمل قضاء ادا کرے ۔ اور یہ بات سراسر جھوٹ ہے اور جوکوئی نبی ﷺ کی طرف جھوٹی بات منسوب کرتا ہے اس کا ٹھکانہ جہنم ہے۔

حضور ﷺ کا فرمان ہے :
"مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنْ النَّارِ"۔
*ترجمہ : جو شخص مجھ پر جھوٹ باندھے تو وہ اپنا ٹھکانہ جہنم بنا لے*۔ (متفق علیہ)

اور ہاں جو بلاتحقیق کوئی بات دوسروں سے بیان کرتا ہے وہ بھی اس جھوٹے کے ساتھ اس جھوٹ میں شامل ہے ۔ حضور ﷺ کا فرمان ہے :
"كَفَىْ بِالْمَرْءِ كَذِبًا أَنْ يُحَدِّثَ بِكُلِّ مَا سَمِعَ"۔
*ترجمہ : کسی انسان کے جھوٹا اور ایک روایت کے مطابق گناہگار ہونے کیلئے اتنا ہی کافی ہے کہ ہر سنی سنائی بات (بغیر تحقیق کے) آگے بیان کر دے*۔( مقدمہ صحيح مسلم )ایسی باتوں سے اللہ ہمیں محفوظ رکھے ۔

واللہ تعالی اعلم


میں عشاء کی نماز پڑھ کے
جب گھر واپس آتا
تم بیڈ پر بیٹھی میرا انتظار کرتی
میں تمہیں دیکھ کر مسکراہ دیتا
سلام کرتا اور
تمہاری آگوش میں آ کر بیٹھ جاتا
کچھ باتوں کے بعد
تمہارا ہاتھ چومتا
پھر تیرے لمس کی
خوشبو محسوس کرتا
تیری گود میں سر رکھ کر
میری جان میں لیٹ جاتا
تم میرے بالوں میں سے
اپنی نازک انگلیاں گزارتی
سکون اور نشے میں مدہوش
تیرا دوسرا ہاتھ چوم کر
اپنے کلیجے سے لگاتا
تم ہنستی اور کہتی
" کہ آپ بھی نا بس ۔۔۔۔ "
پھر میں ناراض ہو کر
آنکھیں بند کر لیتا
اور تم چپکے سے
میری پیشانی چومتی
ایسا لگتا کہ جیسے
ایک عبادت گزار بندے کو
ہزاروں سال کی عبادت کا صلہ مل گیا ہو
پھر ہم میں
دونوں جہاں کی باتیں ہوتیں
میں نشے میں ڈوبا ہوا
گہری نیند سو جاتا
تم سمجھتی کہ
میں جاگ رہا ہوں
اور بولتی چلی جاتی
کبھی ہنس دیتی اور کبھی
اپنے لمس کی خوشبو کو
میرے چہرے پر
نچھاور کرتی
پھر تم ہلکے سے کہتی
" سو تو نہیں گۓ آپ ؟؟؟ "
لیکن میں جنت میں پڑا
نشے میں مدہوش
گہری نیند سو چکا ہوتا
تم ناراض ہو جاتی
میرے سر کے نیچے
ایک تکیہ رکھتی
پھر مجھے دیکھ کر ہنستی
ایک بار پھر سے
پیشانی چومتی اور
میری آگوش میں لیٹ جاتی
اک حسین صبح
ہمارے انتظار میں ہوتی
میں اٹھ کر تمہارا ہاتھ پکڑتا
لیکن تم جلدی سے
اپنا ہاتھ چھوڑا لیتی
منہ موڑ لیتی مجھ سے
میری تو جان ہی نکل جاتی
اور میں پوچھتا
" کیا ہوا ہے ؟؟؟ "
مگر تمہاری طرف سے
کوئی جواب نہ آتا
کچھ ہی لمحات کے بعد
تم کہتی کہ
" آپ پھر رات کو سوگۓ تھے :(
مجھے بہت برا لگتا
بہت غصہ آتا خود پر
تم سے معذرت کرتا
لیکن تم نہیں مانتی
تمہیں منانے کے
ہزار جتن کرتا
کبھی شاعری سناتا
اور کبھی
تمہاری پسند کا گانا گنگناتا
پھر میری جان
تم ہنس دیتی تو
اس خاک میں جان آتی
اچانک تم آنکھوں میں
آنسو بھر لاتی اور
میرے سینے سے
لگ کر رونے لگتی
اور کہتی کہ
" مجھے اچھا نہیں لگتا، آپ سے ناراض ہونا لیکن آپ بھی خیال کیا کریں.... "
اپنی بانہوں میں
تمہیں بھر لیتا.....

😍😍😍😍😍😍😍😍😍😍😍😍😍😍😍

Post has attachment
Photo

🌺آل عمران:

☘فضیلت:-

دو روشن سورتیں البقرہ اور آل عمران پڑھا کرو قیامت کے دن بادلوں یا سائبانوں یا پرندوں کی ٹولیوں کی شکل میں ائینگی اور اپنے پڑھنے والوں کا دفاع کرینگی اور انکی طرف سے جھگڑیں گی

ان سورتوں کو دوست بنا لیں اور پڑھنا معمول بنا لیں الله ﷻ ہمیں انکو پڑھنے اور عمل کی توفیق عطا فرمائے
امین

🌺آج کی دعا:

رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوْبَنَا بَعْدَ اِذْ ھَدَيْتَنَا وَھَبْ لَنَا مِنْ لَّدُنْكَ رَحْمَةً ۚ اِنَّكَ اَنْتَ الْوَھَّابُ
✿ ✿ ✿
Our Lord, let not our hearts deviate after You have guided us and grant us from Yourself mercy. Indeed, You are the Bestower.
اے ہمارے رب! جب تو نے ہمیں ہدایت دے دی ہے تو ہمارے دلوں کو ٹیڑھا نہ کر اور ہمیں اپنی طرف سے رحمت عطا کر ،بے شک تو بہت زیادہ عطا کرنے والا ہے۔
( آلِ عمران : 8 )

رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَا إِن نَّسِينَا أَوْ أَخْطَأْنَا ۚ رَبَّنَا وَلَا تَحْمِلْ عَلَيْنَا إِصْرًا كَمَا حَمَلْتَهُ عَلَى الَّذِينَ مِن قَبْلِنَا ۚ رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهِ ۖ وَاعْفُ عَنَّا وَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا ۚ أَنتَ مَوْلَانَا فَانصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ ۝
Wait while more posts are being loaded