Post has shared content

Post has shared content

Post has shared content

Post has attachment

Post has shared content
کہتے ہیں ایک دن ایک سید زادہ
حضرت نظام الدین اولیاء رحمتہ اللہ علیہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی یا حضرت میں ایک غریب سید زادہ ہوں سر پر جوان بیٹیوں کا بوجھ ھے سادات گھرانے سے ہونے کی وجہ سے زکوات بھی نہیں لے سکتا آپؒ میرے دینی بھائی بھی ہیں اور سید بھی ہیں آپؒ میری مدد کریں کچھ آپؒ نے اس کو عزت و تکریم کے ساتھ بیٹھایا اور خادم سے کہا کہ آج کوئی نذر و نیاز آئی ھے خانقاہ میں۔؟
تو خادم نے کہا سیدی ابھی تک تو کوئی نہیں آئی لیکن جیسے ہی آتی ھے میں آپ کو اطلاع کر دوں گا آپ نے سید زادے کو تسلی دی اور کہا ﷲ پہ بھروسہ کرے وہ دستِ غیب سے کوئی نہ کوئی انتظام فرما دے گا

مگر تین دن گزر گئے کوئی نیاز نہ آئی سید زادہ بھی مایوس ہو گیا کہ ایویں باتیں مشہور ہیں ان کے بارے میں یہاں تو کوئی مدد نہیں ہو سکتی میری ایک دن اس نے اجازت طلب کی

حضرت محبوب الہی کو بہت دکھ ہوا کہ مہمان خالی ہاتھ گھر سے جا رہا ھے آپ نے اس کو چند پل کے لیئے روکا اور اندر سے اپنے نعلین لا کر دے دیئے اور کہا بھائی اس فقیر کے پاس تمھیں دینے کے لیئے اپنے ان جوتوں کے علاوہ کچھ نہیں وہ سید زادہ جوتے لے کر چل پڑا اور سوچنے لگا ان پرانے بوسیدہ جوتوں کا کیا کروں گا حضرت نے اچھا مذاق کیا ھے میرے ساتھ

انہی دنوں وقت کا بادشاہ سلطان محمد تغلق کسی جنگی مہم سے واپس آ رہا تھا اور حضرت امیر خسرو جو حضرت نظامُ الدین اولیاء کے خلیفہ بھی تھے سلطان کے ساتھ تھے اور چونکہ آپ ایک قابل قدر شاعر تھے اس لیئے دربارِ سلطانی میں اہمیت کے حامل تھے آپ نے سلطان کی شان میں قصیدہ کہا تو سلطان نے خوش ہو کر آپ کو سات لاکھ چیتل ( سکہ رائج الوقت ) سے نوازا

اپنے واپسی کے سفر پر جب ابھی لشکر سلطانی دہلی سے باہر ہی تھا اور رات کو پڑاؤ کیا گیا تو اچانک امیر خسرو چلا اٹھے مجھے اپنے مرشد کی خوشبو آتی ھے مصاحب بولے امیر حضرت محبوبِ الہی تو کیلو کھڑی میں ہیں جو دہلی سے بہت دور ھے تو آپ کو ان کی خوشبو کیسے آ گئی مگر امیر خسرو بےقرار ہو کر باہر نکل پڑے اور خوشبو کا تعاقب کرتے کرتے ایک سرائے تک پہنچے جہاں ایک کمرے میں ایک شخص اپنے سر کے نیچے کچھ رکھ کر سویا ہوا تھا اور خوشبو وہاں سے آ رہی تھی آپ نے اس کو جگایا اور پوچھا تم حضرت نظام الدین کی خانقاہ سے آ رہے ہو کیا
تو وہ آنکھیں ملتا ہوا بولا ہاں آپ نے اشتیاق سے پوچھا کیسے ہیں میرے مرشد ؟

وہ شخص بولا وہ تو ٹھیک ہیں اور میں ان کے پاس مدد کے لیے گیا تھا مگر اور تو کچھ نہیں دیا ہاں اپنے پرانے بوسیدہ جوتے ضرور دیئے ہیں یہ سنتے ہی امیر خسرو کی حالت غیر ہو گئی اور کہنے لگے کہاں ہیں میرے مرشد کے نعلین تو اس نے ایک کپڑا کھول کر دکھا دیئے آپ نے ان کو پکڑا چوما اور اپنی آنکھوں سے لگایا اور کہنے لگے کیا تو ان کو بیچے گا

اس نے کہا امیر کیوں مذاق اڑاتے ہو امیر خسرو بولے مذاق نہیں میرے پاس اس وقت سات لاکھ چیتل ہیں وہ لے لو مگر میرے مرشد کے نعلین مجھے دے دو اور اگر چاہو تو دہلی چلو اتنی ہی رقم اور دے دوں گا تمھیں سات لاکھ چیتل کا سن کر سید زادہ چکرا گیا اور بولا نہیں بس میرا تو چند ہزار میں گزارا ہو جائے گا مگر امیر خسرو نے زبردستی اس کو سات لاکھ چیتل دیئے اور ساتھ میں سپاہی اور تحریر دے دی تاکہ کوئی اس پر شک نہ کرے پھر امیر خسرو اس حالت میں خانقاہ مرشد میں داخل ہوئے کہ جوتے اپنی دستار میں لپیٹ رکھے تھے سر پر رکھے بڑھے چلے آ رہے تھے اور زارو قطار رو رہے تھے

حضرت نظام الدین اولیاء نے مسکراتے ہوئے پوچھا خسرو ہمارے لیئے کیا لائے ہو امیر نے جواب دیا سیدی آپ کے نعلین لایا ہوں

کتنے میں خریدے حضرت نظام الدین اولیاء نے استفسار کیا
سات لاکھ چیتل امیر نے جواب دیا
عرض کی بہت ارزاں لائے ہو محبوبِ الہی مسکراتے ہوئے بولے جی سیدی سات لاکھ چیتل تو بہت کم ہیں اگر وہ سید زادہ میری جان بھی مانگتا تو جان دے کر نعلین مرشد حاصل کر لیتا

یہ تھی ان کی اپنے مرشد سے محبت اور حضرت نظام الدین اولیاء کا مقامِ معرفت جس کی وجہ سے ان کو محبوبِ الہی کہا جاتا ھے

جو سر پہ رکھنے کو مل جائے نعلِ حضور پاک کا
تو پھر ہم کہیں گے ہاں تاجدار ہم بھی ہیں

جب حضرت نظام الدین اولیاء کے نعلین کی اتنی قیمت اور وقعت ھے تو میرے آقا حضرت محمد صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے نعلین پاک تو شنہشاہوں سے بالا تر ہیں

کتاب ﷲ کے سفیر
میں سے ایک خوبصورت اقتباس
Photo

Post has shared content

Post has shared content
ASSLAAMU ALAIKUM

انسان کی نیت صاف ہو 💞تو بہتری الله کی طرف سے اسکے مقدر میں لکھ دی جاتی ہے 🍀آپکو نقصان پہنچانے والا کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو🎋...عین وقت پہ اسکے سب عزائم پاش پاش ہو جاتے ہیں💚...یہی وقت انسان کا اپنے رب پر یقین مزید مضبوط کرنے کا❤ ہوتا ہے...کہ اس نے آپکو تنہا نہیں چھوڑا.💞💟💙
Photo

Post has shared content
قوت باہ بڑھانے کے قدرتی طریقے

آج ہم آپ کو وہ آسان ، بے ضرر اور انتہائی کارآمد طریقے بتائیں گے جو با آسانی دستیاب ہوتے ہیں اور ان کے منفی اثرات بھی نہیں۔

لہسن :

لہسن کے بہت سے طبی فوائد ہیں ، اس کی جڑ سے ان لوگوں کو فائدہ ہوسکتا ہے جنہیں مباشرت کی خواہش پوری کرنے میں کسی قسم کی کمزوری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ڈاکٹر ایچ کے باکرو اپنی تحقیق سے ثابت کرتے ہیں کہ جنسی اعتدال کی کامیابی میں لہسن بہت ہی مفید قدرتی ٹانک ہے۔ اس کا طریقہ استعمال نہایت ہی آسان ہے۔ صرف 2 سے 3 توریاں لہسن کی ہر صبح نگل لیں اور اس کے حیران کن نتائج سے لطف اندوز ہوں۔

پیاز :

قدرت نے پیاز میں وہ خصوصیات پنہاں کیں ہیں کہ عقل گم ہوجاتی ہے۔ جیسے اگر عضو بدن صحیح طرح سے کام نہ کررہا ہو تو پیاز اس کمزوری کو نہ صرف دور کرتا ہے بلکہ اسے قدرتی حالت میں واپس لانے میں بھی اہم کردار اداکرتا ہے۔ اس کا طریقہ استعمال یہ ہے کہ دن کے کھانے کے ساتھ پیاز کھائیں، پیاز کوسلاد کا لازمی حصہ بنالیں۔رات کو پیاز کا استعمال نہ کریں

گاجریں :

بہت سے دیگر طبعی فوائد کے علاوہ جنسی سٹیمنا بڑھانے کے لئے گاجروں کا استعمال بہت ہی مفید ہوتا ہے۔ یہ بہت ہی حیران کن بات ہے کہ گاجریں اور انڈے شہوت کو ابھارنے اور ٹائمنگ کو بڑھانے میں بہت مفید ثابت ٹھہرے ہیں۔ اس کے استعمال کا طریقہ یہ ہے کہ 150 گرام گاجریں کاٹ لیں۔ اس میں ہاف بوائل انڈہ شامل کریں اور پھر شہد میں ڈبو کر کھائیں۔ صرف ایک ماہ روزانہ یہ مرکب کھانے سے آپ کو حیران کن نتائج دے گا۔

بھنڈیاں :

سبزیاں ویسے تو بہت سے غذائی اجزاءسے بھرپور ہوتی ہیں اور انسانی صحت کے حوالے سے بہت ہی مفید ثابت ہوتی ہیں، وہ لوگ جو مردانہ قوت سے یکسر محروم ہوچکے ہیں انہیں چاہیے کہ بھنڈیوں کا استعمال شروع کردیں۔ طریقہ استعمال یہ ہے کہ بھنڈیوں کی جڑ کا سفوف بنالیں اور اسے دودھ میں ملا کر پئیں۔ روزانہ ایک گلاس آپ کو ایک نئی طاقت سے روشناس کرائے گا۔

مارچوب :

یہ ایک سدا بہار بوٹی ہے جسے سبزی کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ خدا نے اس میں مردانہ قوت کا خزانہ بھرا ہوا ہے۔ اس کا بھی طریقہ استعمال ذیل ہے جو بھنڈیوں کے حوالے سے بتایا گیا ہے۔

ادرک :

احتلام، جریان اور جنسی طور پر ہونے والی کمزوری کیلئے ادرک سے بڑھ کر کوئی دوسری نعمت نہیں ہوگی۔ آدھا کپ ادرک کا جوس لیں اور اس میں ایک ہالف بوائل انڈہ مکس کریں۔ اس میں ایک چمچ شہد ملا کر محلول بنالیں اور روزانہ اس کا استعمال آپ کو مردانہ کمزوری سے نجات دلاتا ہے۔

چھوہارے :

چھوہارے یعنی خشک کھجوریں آئرن کا گڑھ ہوتے ہیں۔ یہ غیر معمولی طاقت کا منبع بھی ہوتے ہیں جو شہوت کی طاقت کو بڑھاتے ہیں۔ اس کو استعمال کرنے کا طریقہ بہت بھی مقبول ہے، نیم گرم دودھ میں چند چوہارے ڈالیں، اس کے علاوہ اس میں بادام اور پستہ دال لیں۔ اس کے علاوہ چوہارے، بادام اور پستہ کو ملا کر پیس لیں اور روزانہ ایک سے تین چمچ کھائیں۔

منقہ :

کھٹا میٹھا منقہ بھی قوت باہ بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ منقے کی مناسب مقدار لے کر دودھ میں ابال کر اس کا محلول بنالیں اور ایک شیشی میں بند کرلیں۔ روزانہ 20 گرام کھانے سے کھوئی ہوئی قوت واپس آجائے گی۔
دعاوں میں یاد رکھیں m.b
PhotoPhotoPhotoPhotoPhoto
23/10/2017
6 Photos - View album

Post has shared content
طلاء سانڈہ

طلاءسانڈہ اصلی بنانے کا طریقہ :

حکیم اور متاثرہ بھائیوں کے لۓ اکثر لوگ بازار سے اپنی آنکھوں کے سامنے سانڈہ کا تیل نکلواتے ہیں پر اثر نہیں ہوتا وہ میرے مطابق نکلوائیں سدا بہار رزلٹ پائیں.

ترکیب :

سانڈہ ایک ذبح کراکر روخن زیتون کڑکڑاتے ہوۓ 300 گرام میں ڈال دیں ساتھ لونگ.بیربہوٹی.جونک. خراطین.جائفل.دارچینی . گھونگھچی سفید 6.6 ماشہ ڈال کر اتنی آگ دیں سانڈہ وغیرہ جل کر تیل کالا ھو جاۓ اتار کر چھان کر شیشی میں رکھیں.

استعمال:

رات کو سوتے وقت پانچ تا سات قطرے عضو خاص پر ڈال کر مالش کریں پھر کپڑا باندھ لیں صبح نارمل پانی سے دھو لیں طلاء عضو کی کیپ اور نیچے حصے پر مت لگائیں عضو خاص کے تمام مسائل مثلا موٹائی. لمبائی . سختی کے لئے مفید ھے چالیس روز استعمال کریں اور استعمال کے دوران حقوق زوجیت ادا کرنے سے گریز کریں

دعاوں میں یاد رکھیں 🖒m.b
PhotoPhotoPhotoPhotoPhoto
23/10/2017
5 Photos - View album

Post has shared content
. ╭┄┅┄┅┄┅┄✪┄┅┄┅┄┅┄╮
دودھ اور لہسن کے شربت کے
وہ فوائد جس سے آپ لاعلم تھے
. ╰┄┅┄┅┄┅┄✪┄┅┄┅┄┅┄╯
دودھ میں لہسن ملا کر تیار کیا جانے والا مشروب آپ کو ایک دو نہیں بلکہ درجنوں بیماریوں اور صحت کے لاتعداد مسائل سے چھٹکارا دلائے گا۔
دودھ میں لہسن ملانے کا خیال شاید آپ کو عجیب سا لگے اور آپ یہ بھی سوچیں کہ ایسا کرنے سے دودھ پھٹ جائے گا لیکن ایسا نہیں ہوگا بلکہ یہ قدرتی مشروب آپ کی صحت کو بے مثال فائدے پہنچائے گا۔
•┈┈┈••✦✿✦••┈┈┈┈•۔
اجزاء:
لہسن کے جوے: 10 عدد
دودھ: آدھا لیٹر
شکر: 2 سے 3 چائے کے چمچے
پانی: 250 ملی لیٹر
•┈┈┈••✦✿✦••┈┈┈┈•۔
تیاری کا طریقہ:
سب سے پہلے لہسن کے جووں کو اچھی طرح سے کچل کر پیسٹ جیسی شکل میں لے آئیں، ایک برتن میں دودھ اور پانی ڈال کر اس میں لہسن کا پیسٹ اچھی طرح ملا لیں، اب اس برتن کو درمیانی آنچ پر گرم کریں اور گرم کرتے دوران چمچے سے ہلاتے رہیں، یہاں تک کہ سارا آمیزہ ابلنے لگے، اب چولہا بند کرکے اس آمیزے کو چھان لیں اور اس میں شکر ملالیں۔
دھیان رہے کہ لہسن اور دودھ کا یہ شربت آپ کو نیم گرم حالت میں پینا چاہیے۔ اس طریقے پر عمل کرتے ہوئے روزانہ لہسن والے دودھ کا مشروب بنائیں اور دی گئی ہدایات کے مطابق استعمال کریں۔
•┈┈┈••✦✿✦••┈┈┈┈•۔
•┈••✦ صحت بخش فوائد ✦••┈┈•۔
بظاہر آسانی سے تیار ہوجانے والا یہ مشروب آپ کی صحت کے لیے ان گنت فائدوں کا خزانہ ہے جن میں سے 4 فوائد نمایاں ہیں۔
•┈┈┈••✦✿✦••┈┈┈┈•۔
کھانسی کا علاج:
اس مشروب میں تھوڑی سی ہلدی ملاکر پینے سے نہ صرف معمول کی موسمی کھانسی میں افاقہ ہوتا ہے بلکہ وہ کھانسی جو طویل مدت سے لاحق ہو اور جان نہ چھوڑرہی ہو اس کی شدت میں بھی نمایاں طور پر کمی آجاتی ہے۔
•┈┈┈••✦✿✦••┈┈┈┈•۔
کولیسٹرول پر کنٹرول:
یہ مشروب خون میں مضر چکنائی (ایل ڈی ایل) کو گھٹاتا ہے جب کہ مفید چکنائی (ایچ ڈی ایل) میں اضافہ کرتا ہے۔ یعنی جسم میں کولیسٹرول کنٹرول کرنے میں بہترین ہے۔
•┈┈┈••✦✿✦••┈┈┈┈•۔
جوڑوں کے درد اور گٹھیا کا علاج:
لہسن والے دودھ کا روزانہ استعمال جوڑوں میں سوزش کے علاوہ گٹھیا کے درد میں بھی کمی لاتا ہے۔
•┈┈┈••✦✿✦••┈┈┈┈•۔
دمے کا علاج:
دمے سے چھٹکارا پانے کے لیے یہ مشروب پینے کے علاوہ رات کو سونے سے پہلے لہسن کے تین جوے کھائیں جس سے بہت افاقہ ہوگا۔
•┈┈┈••✦✿✦••┈┈┈┈•۔
امراضِ قلب:
ایل ڈی ایل کہلانے والی چکنائی (کولیسٹرول) مضرِ صحت ہوتی ہے اور ہائی بلڈ پریشر کے علاوہ دل کی بیماریوں کی وجہ بھی بنتی ہے۔ یہ مشروب ایل ڈی ایل کو کم کرتے ہوئے دل کو تقویت بھی پہنچاتا ہے۔ بہتر نتائج کے لیے لہسن والا دودھ تیار کرنے کے لیے کم چکنائی والا دوھ استعمال کیا جاسکتا ہے۔
•┈┈┈••✦✿✦••┈┈┈┈•۔
نمونیا سے تحفظ:
لہسن والے دودھ کا دن میں تین مرتبہ استعمال نمونیا کا بہترین گھریلوعلاج بھی ہے۔
•┈┈┈••✦✿✦••┈┈┈┈•۔
بے خوابی سے بچاؤ:
لہسن والا دودھ آپ کو سکون پہنچاتا ہے اور نیند کا باعث بنتے ہوئے بے خوابی سے بھی بچاتا ہے۔
•┈┈┈••✦✿✦••┈┈┈┈•۔
ہاضمے میں مدد:
لہسن میں جراثیم کش خصوصیات کے علاوہ بیماریوں کے خلاف ہمارے جسم کو مضبوط بنانے کی صلاحیت بھی ہوتی ہے اور ساتھ ہی ساتھ اس میں شامل قدرتی مادّوں کی بدولت معدے میں ہاضمہ کرنے والی رطوبتوں (گیسٹرک جوسز) کے اخراج میں اضافہ ہوتا ہے جس سے نہ صرف ہاضمہ بہتر ہوتا ہے بلکہ ہیضے سے بچنے میں بھی مدد ملتی ہے۔
•┈┈┈••✦✿✦••┈┈┈┈•۔
پھیپھڑوں کی ٹی بی کا علاج:
لہسن میں سلفر کی موجودگی اسے ٹی بی کے علاج میں اکسیر بناتی ہے۔ پھیپھڑوں کی ٹی بی سے چھٹکارا پانے کے لیے لہسن اور دودھ کا مشروب قدرے مختلف انداز سے بنایا جاسکتا ہے۔ اس کے لیے لہسن کا ایک گرام پیسٹ، 240 ملی لیٹر دودھ اور ایک لیٹر پانی کو آپس میں ملاکر ہلکی آنچ پر ابالیے، یہاں تک کہ یہ پورا آمیزہ اپنی ابتدائی مقدار کے مقابلے میں ایک چوتھائی (¼) رہ جائے۔ اس مشروب کو پورے دن میں تین مرتبہ استعمال کرتے ہوئے ختم کریں۔
•┈┈┈••✦✿✦••┈┈┈┈•۔
یرقان/ پیلیا سے مقابلہ:
لہسن اور دودھ کا یہ مشروب پورے ہفتے استعمال کرنے سے یرقان/ پیلیا/ جوائنڈس بھی ختم ہوجاتا ہے کیونکہ لہسن میں جسم سے زہریلے مادے ختم کرنے کی زبردست صلاحیت ہوتی ہے جو یرقان کا قلع قمع کرنے میں کارآمد ہے۔ اس کے علاوہ لہسن میں شامل سلفر بھی جگر کو تقویت پہنچاتے ہوئے یرقان کی شدت میں کمی لاتا ہے۔ مزید یہ کہ لہسن میں سیلینیئم اور ’’ایلیسین‘‘ نامی مادّہ بھی پائے جاتے ہیں جو دونوں مل کر جگر سے صحت بخش رطوبتوں کا اخراج بڑھانے میں مدد کرتے ہیں۔ ایلیسین بذاتِ خود بہت مفید ہے کیونکہ یہ ہائی بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور کینسر تک کا علاج کرنے میں بے حد مفید ہے۔
•┈┈┈••✦✿✦••┈┈┈┈•۔
اعصابی درد میں کمی:
شیاٹیکا ایک خاص طرح کا اعصابی درد ہے جو ریڑھ کی ہڈی سے شروع ہوکر ٹانگوں تک پہنچتا ہے اور شدید اذیت کی وجہ بنتا ہے۔ لہسن والے دودھ کا باقاعدہ استعمال شیاٹیکا میں بھی کمی کا باعث بنتا ہے۔
•┈┈┈••✦✿✦••┈┈┈┈•۔
طالب دعا m.b
Photo
Wait while more posts are being loaded