Profile

Cover photo
Genius Rana
Attends University of Life
Lives in Moscow
1,079 followers|439,623 views
AboutPostsPhotosVideos

Stream

Genius Rana

Shared publicly  - 
 
Something to know...

فیکے نے دوکان کی چھت پر بیٹھے ۔ ۔ہوا خوری کرتے حساب کتاب کرتے ۔چوہدری جی کے سامنے میز پر چائے کا کپ رکھا ۔ اور اپنا کپ لے کر فرش پر بیٹھ گیا ۔ ۔
چوہدری جی نے کاغذات میز پر رکھے ۔ میز سے کپ اٹھایا ۔ ۔اک چسکی لی ۔ ۔بولے ۔ ۔
یار سواد آگیا فیکے ۔ ۔چائے تو بڑی اچھی بناتا ہے ۔
فیکا سر ہلا کر رہ گیا ۔ ۔وہ کچھ کہنے کی کش مکش میں تھا ۔ ۔جیسے الفاظ جوڑ رہا ہو ۔ ۔
چوہدری جی نے خاموشی سے بھانپ لیا ۔ ۔
کیوں بھئ فیکے ۔ خیر ہے ؟
جی جی ۔ ۔وہ اک بات کہنی تھی آپ سے ۔ ۔اٹکتے اٹکتے اس نے اظہار کیا ۔
بول بھئ بول ۔کیا مسلہ ہے ؟
وہ جی ۔چوہدری جی ۔ ۔آپ کو تو پتا ہے جی ۔میری بیوی کو آٹھواں مہینہ ہے جیواہ بھائی فیکے ۔ ۔تو تو پھر ابا بننے والا ہے ۔ پر یہ تو خوشی کی خبر ہے ۔اور تیرا تو منہ ہی لٹکا ہوا ہے ۔خوشی نہیں ہوئی ۔ ۔
نہیں جی خوشی تو ہے ۔ پر جی بیوی گئ تھی ڈاکٹرنی کے پاس ۔ ۔وہ کہتی ہے جی کہ بچے کے ساتھ مسلہ ہے ۔ ۔کیا پتا آپریشن کرنا پڑے وڈا ۔ بندوبست کر کے رکھنا پیسوں کا ۔ ۔
چوہدری جی کی دلچسپی کم ہو گئ ۔ انہوں نے کپ پکڑا ۔آخری گھونٹ بھرا ۔ اور قدرے رکھائی سے بولے ۔
تو ۔ ۔ پھر ۔
فیکے نے انگلیاں مروڑیں ۔ ۔ہکلاتے ہوئیے بولا ۔
وہ ۔ ۔ چوہدری جی ۔ ۔ااس نے چالیس ہزار بولے ہیں ۔ پر اوپر کے خرچے شرچے کر کے پچاس ساٹھ تو لگ ہی جانا ۔ بیس تیس میں ادھر ادھر سے کر لوں گا ۔ ۔اگر آپ بیس ہزار دے دو تو میں جی تنخواہ میں کٹوا دوں گا ۔ تنخواہ ملا کر تیس ہو جائے گا جی ۔ اور تیس دوسرا ۔ ساٹھ پورا ۔وہ میرا ۔ ۔
بھئ فیکے ۔ ۔چوہدری جی نے بات کاٹی ۔ ۔ بیس کیا میں تو تجھے ساٹھ دیتا ۔ آخر ہمارا بھی کچھ لگتا ہے نا آنے والا ۔ ۔تمہاری دو نسلیں ہماری چاکری کر رہی ہیں ۔اتنا حق تو بنتا ہے نا ۔ ۔ پر ۔ ۔ چوہدری جی رک گئے ۔ میز سے گولڈ لیف کی ڈبی اٹھائی ۔ امپورٹڈ لیٹر سے سگریٹ سلگانے لگے ۔
فیکا سوال بنا ان کو دیکھتا رہا ۔
پر فیکے تجھے پتا ہے ان دنوں حالات پتلے ہیں ۔ مال بک تو رہا ہے پر وصولی نہیں ہو رہی اور جن سے مال ہم اٹھا رہے ہیں وہ لیتے ہیں ایڈوانس ۔ ۔تو مشکل ہے فیکے دو تین ماہ بعد ہوتا ۔ تو میں دے دیتا ۔ اب تو تیری تنخواہ بھی مشکل سے بنے گئ ۔ اوپر سے یہ شادیوں کا سیزن آج بھی رانا الطاف کے بیٹے کی شادی پر جانا ہے کنجر شنجر منگا رکھے اس نے وہاں بھی کچھ دینا دلانا پڑے گا آخر بھرم تو رکھنا پڑتا ہے مشکل ہے فیکے ۔ ۔
فیکے مجسم مایوسی بن گیا ۔ یہی تو اک در تھا ۔آس تھی جس سے ۔
تو ایسا کر اب کسی سے مانگ تانگ لے ۔ دو تین مہینے بعد مجھ سے لے لینا ۔
چوہدری جی نے اٹھتے ہوکہا ۔ ۔فیکا سر ہلا کر رہ گیا ۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔. ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ . ۔ ۔
تمو کاناتوں سے بنا ۔ ہال بھرا پڑا تھا ۔ ۔ سامنے سٹیج پر سازندے اپنے ساز ردھم میں لا رہے تھے ۔ ۔ڈانسریں اپنا میک اپ درست کر رہی تھیں ۔گلوگار پانی پی رہا تھا ۔
یہ پروگرام میں وقفہ تھا ۔ اس سے پہلے گویے نے اپنی پسند کے گیت سنائے تھے ۔اب فرمائشی گیت سنانے تھے اسے ۔
سٹیج کے سامنے کرسیوں کی قطار میں چوہدری جی بیٹھے تھے ان کے ساتھ رانا ۔شفیق بیٹھا تھا ۔ ۔
اعلان ہوا ۔ ۔کہ اب جو حصرات فرمائشی گیت سننا چاہتے ہیں وہ اپنا اپنا گیت لکھ کر بھیجیں ۔
دستور یہ ہوتا ہے کہ جسے گانا سننا ہو وہ نوٹوں کے ساتھ اپنا گیت لکھ کر بھیجتا تھا ۔ ۔
رانے شفیق نے اک لڑکے کو بلایا ۔ ہزار کا نوٹ نکالا ۔ لڑکے کو پکڑایا ۔
گیت لکھ دے ۔ ۔ ۔ اج کالا جوڑا پا ساڈی فرمائش تے ۔ ۔
انہوں نے چوہدری جی کو طرف دیکھتے ہو کہا ۔
لڑکے نے گانا لکھا ۔ ۔جانے کے لیے قدم بڑھائے ۔چوہدری جی نے روک لیا ۔
ٹھہر کاکے میری فرمائش بھی لیتا جا ۔لڑکا رک گیا ۔
چوہدری جی نے پانچ ہزار کا نوٹ نکالا ۔لڑکے کو پکڑایا ۔ ۔
گیت لکھ ۔ ۔ ساڈا توں ہکو ہک یار ایں ۔
لڑکا لکھ کر چلا گیا ۔
چوہدری جی نے طنزیہ نظروں سے رانا کو دیکھا ۔ رانا جی کا منہ بگڑ گیا ۔
وہ اٹھ کر چلتے بنے ۔ اب فرمائش چوہدری جی کی پہلے ہونی تھی ۔
چوہدری جی نے اک اور گانا بھی ایسے ہی سنا ۔ رانا کا ارمان پورا نہ ہوا ۔ کالا جوڑا نہیں گایا گیا ۔
دس ہزار اور اک ہزار میں فرق تو ہوتا ہے نا
ویل میں بھی چوہدری جی نے رانے کو مات دی ۔ رانے نے دس دس کے نوٹ پھینکے ۔تو چوہدری جی نے سو سو کے ۔
رانا الطاف ۔ ۔رانے شفیق کا قریبی دوست ۔ اب چوہدری جی کے ساتھ ساتھ لگا پڑا تھا
چوہدری جی نے رانے کو مات دے دی تھی ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔رانے الطاف نے ان کو اپنے ساتھ بٹھا کر امپورٹڈ پلوائی ۔
چوہدری جی پروگرام ختم ہونے تک دوہرے نشے میں رہے
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
چوہدرانی جی چوہدری جی کو ناشتہ دینے آئیں ۔ ۔تو چوہدری جی حساب کر رہے تھے ۔ ۔نوٹ گن رہے تھے ۔
ہائے ہائے چوہدری جی آج تو سویرے سویرے نوٹ گننے لگے آپ ۔
ہاں ۔ رات کو شادی پر گیا تھا ۔ رانے الطاف کے گھر ۔ پچاس کی کاپی لے کر گیا تھا ۔ یہ بچے ہیں پندرہ ہزار ۔
واہ چوہدری جی ۔ بڑی سخاوت کی آپ نے ۔ ۔
ہاں نا . رات رانے شفیق کو پھر بھگا دیا میں نے ۔ اب اس میں غیرت ہوئی تو کبھی میرے مقابلے میں شوقینی نہیں کرے گا
چوہدری جی احوال بتانے لگے ۔
جسے سن کر چوہدرانی جی کا سر فخر سے بلند ہو گیا ۔ ۔انہوں نے بتایا کہ زنانیوں میں میں نے رانے شفیق کی بیوی کے کڑاکے کڈ دیے تھے ۔
دس پندرہ تو میں بھی دے آئی چوہدری جی ۔
کرنا پڑتا ہے چوہدرانی ۔ ۔آخر کل ہمارے گھر میں بھی تو آنا ہے انہوں نے ۔
چائے پیتے ۔چوہدری جی نے چوہدرانی کو بتایا ۔
وہ فیکا ہے نا ۔ ۔مسلیوں کا ۔ وہ نوکر میرا ۔ کل پیسے مانگ رہا تھا مجھ سے ۔
ہائے ہائے اس کی بیوی مجھ سے مانگنے آئی تھی ۔میں نے تو ٹال دیا ۔
میں نے بھی ٹال دیا چوہدرانی ۔
اچھا کیا چوہدری جی ۔ان کمیوں کا کیا پتا ۔ واپس دیں نہ دیں ۔
پھر چوہدری جی پیسے نہیں ہیں ۔تو نہ کریں بچے پیدا ۔ اچھا حساب ہے بچے ان کے ہوں پیسے ہم دیں ۔ ۔ بھک منگے ۔ ۔
چوہدری جی مسکرانے لگے ۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
چھوٹی سی رسوئی میں مہرو ۔ پھونکیں مار مار کے پراٹھے پکا رہی تھی ۔
فیکا پاس بیٹھا نوالے پہ نوالا ۔ٹھونستا ۔محبت بھری نظروں سے مہرو کو دیکھ رہا تھا
مہرو نے چمٹے سے پراٹھے کو الٹا پلٹا ۔اور فیکے کے سامنے چنگیر میں رکھ دیا
فیکے کو اپنی طرف دیکھتا دیکھ کر وہ شرما سی گئ ۔
ایسے کیسے دیکھ رہا ہے ۔ ؟
میں دیکھ رہا ہوں میرے منے کی اماں کتنی سوہنی ہے ۔
مہرو نے چمٹا اٹھا لیا
منا نہیں منی ۔کہا ہے کئ دفعہ ۔کہ منی ہو گئ ۔
پر میں نے بھی کہا ہے منا ہو گا ۔میرا رب بہت سنتا ہے میری ۔ وہ منے دے گا مجھے ۔
یہ ہنسی مذاق پچھلے پانچ ماہ سے جاری تھا ۔آنے والا یا والی ابھی ماں کے پیٹ میں تھا ۔ پر خوشیاں پہلے آگی تھیں ۔
مہرو نے بریک لگائی ۔
اچھا تجھے ارمان تو بڑا ہے منے کا ۔پیسوں کا بھی بندوبست کیا ہے مجھے تو چوہدرانی جی نے انکار کر دیا ۔
اور مجھے چوہدری جی نے
مہرو پریشان ہو گئ ۔
پھر فیکے ۔ ۔
پھر کیا میں نے اب کسی سے نہیں مانگنے رحمو بیوپاری کو فون کیا ہے
کیوں ۔ ۔مہرو نے پوچھا ۔ ۔
گائے بیچ دی میں نے ستر ہزار میں ۔
ہائے وے فیکے ۔ یہ کیا کیا تو نے اب دودھ کہاں سے آئے گا ۔اور گائے ۔پیسے تو لگ جانے سارے ۔
مہرو ۔بس میرے منے کو آنے دے ۔اللہ اس کے نصیب سے اور گائے دے گا ۔ نہیں تو وچھی تو ہے نا بڑی ہو کے گائے ہی بنے گئ دیکھ نا مہرو یہ ہمارا پہلا پہلا بچہ ہے پہلی پہلی خوشی ۔ اب اس پر خوشی بھی نہ منائیں ۔ ستر ہزار میں تیرا دوا دارو بھی ہو جانا ۔ اور منے کی خوشی میں ۔رشتے داروں کے کپڑے بھی آ جانے ۔ آخر پہلی خوشی ہے
مہرو مطمئن ہو گئ ۔
کپڑے لینے گئ تو چوہدری جی کا اچھا سا سوٹ لانا۔ ۔اتنا خیال کرتے ہیں میرا ۔مجھے پکا پتا ہے انکے حالات اچھے ہوتے تو پورا ساٹھ دیتے مجھے ۔
ہاں فیکے ۔ میں چوہدری جی کے ساتھ چوہدرانی جی کا سوٹ بھی لاوں گئ وہ بھی میرا بہت خیال کرتی ہیں ۔ پورے پچیس پچیس سو والے ۔ لے آوں نا ۔ ۔؟اس نے اجازت طلب نظروں سے فیکے کو دیکھا ۔
لے آ ۔ ۔آخر پہلی خوشی ہے ۔
 ·  Translate
1
Add a comment...

Genius Rana

Shared publicly  - 
 
 

When it came time to put an aquarium together, these people got creative.
View original post
1
Add a comment...

Genius Rana

Shared publicly  - 
1
Add a comment...
People
Have him in circles
1,079 people
Joe Karls's profile photo
Chadell Hardwick's profile photo
Kaostricks Kevin's profile photo
Maya Ash's profile photo
Shailender Kumar's profile photo
Morris Prem's profile photo
Giang Nguyen duc's profile photo
BINH ĐINH's profile photo
Artat Zafar's profile photo
Education
  • University of Life
    present
Basic Information
Gender
Male
Work
Occupation
physiatrist
Places
Map of the places this user has livedMap of the places this user has livedMap of the places this user has lived
Currently
Moscow
Apps with Google+ Sign-in
  • Tribal Rivals