Profile cover photo
Profile photo
Mushahid Razvi
913 followers -
Naat ki khushbu Ghar Ghar Phaele
Naat ki khushbu Ghar Ghar Phaele

913 followers
About
Posts

Post has attachment
۩ استغاثہ بہ حضور سرورِ کائنات نبیِ رحمت شفیعِ امت صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وصحبہ وسلم ۩
🖋 فریاد کناں: ڈاکٹر محمد حسین مُشاہد رضوی

ہوئے ہیں حالات میرے ابتر نبیِ رحمت شفیعِ امت
کرم کی ہو اک نگاہ مجھ پر نبیِ رحمت شفیعِ امت

گناہ گاروں کے آپ شافع ، بلاؤں کے بھی ہیں آپ دافع
ہیں آپ ہی غمزدوں کے یاور نبیِ رحمت شفیعِ امت

میں مبتلاے غم و الم ہوں ، کرم کا طالب شہِ امم ہوں
کرم کی مجھ پر بھی ڈالیں چادر نبیِ رحمت شفیعِ امت

ہیں آپ شافی ، ہیں آپ کافی ، ہیں آپ نافی ، ہیں آپ وافی
مٹائیے سارے رنج یکسر نبیِ رحمت شفیعِ امت

میں بارِ عصیاں اٹھائے سر پر ، ہوں دست بستہ یہ عرض گستر
بنادیں نیکی کا مجھ کو خوگر نبیِ رحمت شفیعِ امت

کسے پکاروں میں بے کسی میں ، کسے پکاروں میں بے بسی میں
مرے مسیحا مرے پیمبر نبیِ رحمت شفیعِ امت

عطاؤں سے مستنیر رکھیے ، مجھے بھی در پر فقیر رکھیے
کرم سراپا غریب پرور نبیِ رحمت شفیعِ امت

مدینہ بن جائے میرا مسکن ، بقیعِ غرقد ہو میرا مدفن
عطا کے اے بے کراں سمندر نبیِ رحمت شفیعِ امت

مُشاہدِ خستہ جاں کو آقا ، شفاے کامل کا دے دیں مژدہ
اے چارہ سازِ قلوبِ مضطر نبیِ رحمت شفیعِ امت

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
7 شوال المکرم 1439ھ
22 جون 2018ء بروز جمعۃ المبارک
اثناے راہ از مالیگاﺅں تا جلگاؤں
30: 05 بجے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Photo
Add a comment...

Post has attachment
🌹جامعہ احسن البركات🌹

```"السلام عليكم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ...!!```

جامعہ احسن البرکات [خانقاہ عالیہ قادریہ برکاتیہ، مارہرہ مطہرہ]، جہان مدارس میں ایک معتبر و مستند نام ہے، وہیں اس نے اپنی عمر کی چھ سالہ مدت میں اپنی اعلیٰ تعلیم وتربیت اور احسن وارفع نظم ونسق کے باعث مدارس اہل سنت وجماعت میں بلند مقام پیدا کیا ہے، جو سرکاران مارہرہ شریف کی تک ودو، اخلاص و للٰہیت اور بے پناہ کوششوں کا نتیجہ ہے.

دراصل دور اخیر میں مدارس اہل سنت میں گرتے ہوئے معیار تعلیم و تربیت اور ان کے ناگفتہ بہ حالات اور بہت سے ارباب مدارس کے سرمایا کارانہ رویے اور کنبہ پروی اور تجارتی ذہن نے اولیائے نعمت، سرکاران مارہرہ مقدسہ [دام فضلہم] کو اپنی طرف متوجہ کرایا. چنانچہ انہوں نے نونہالان قوم کی دینی ماحول میں نشو ونما اور بہترین تعلیم وتربیت کے لئے ایسے ادارے کی ضرورت شدت سے محسوس کی، جو حالات حاضرہ کے حساب سے دیگر بہت سے مدارس کے لئے ideal ہو.

جہاں فرزندان قوم کو علم و ہنر کے ساتھ ساتھ تربیت و تھذیب سے بھی آراستہ کیا جائے، جن کے اندر قوم کے مسائل کی سمجھ اور ان کو حل کرنے کی استعداد ہو، جو دینی مزاج کے ساتھ ساتھ وقت حاضر کے دنیاوی تقاضوں سے بھی ہم آہنگی پیدا کر سکیں. جن کے اندر ملت کا درد، مسلک کی حمیت، تمام مشرب اور جمیع ارباب سلاسل کے تئیں غایت احترام، احسن خیالات اور شیریں جذبات ہوں. جو ہر کار دین برائے دین کریں، جو اپنی شیریں مقالی، پاکیزہ خیالی، جدت طرازی، روشن مزاجی سے قوم کے لئے، سچے قائد دین کے لئے بہترین داعی اور سفینہء ملت کے مخلص ناخدا ہوں.

چنانچہ ان خیالات کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ارباب علم وفکر اور دانشوران قوم اور علمائے ذوی القدر سے مشورہ کرنے کے بعد، مارہرہ شریف میں علمائے کرام کے مقدس ہاتھوں، آج سے سات سال قبل جامعہ کا قیام عمل میں آیا.

الحمد للہ...!!
مشائخ برکاتیہ [رضی اللہ عنھم] کے فیوض اور سرکاران مارہرہ [دامت فیوضھم] کے اخلاص اور اولو العزم اساتذہ کرام کی تک و دو کے نتیجے میں آج جامعہ کا نام اس نو عمری کے باوجود ہندستان کے چوٹی کے جامعات کے ساتھ بڑے ہی احترام سے لیا جاتا ہے.

جامعہ کی ہر میدان میں ترقی اور اپنے مقصد میں کامیابی پر روشن استعارہ یہ ہے کہ ہر سال اس کے ٹیسٹ [امتحان داخلہ] میں سیکڑوں طلبہ پورے ہندستان بھر سے شریک ہوتے ہیں. جامعہ کا ٹیسٹ ہر سال 13 /شوال المكرم کو منعقد ہوتا ہے."

اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا ہے کہ اپنے حبیب پاک ﷺ کے صدقے اس جامعہ کو یوں ہی ترقی کی راہ پر گامزن رکھے، اس کے بانیان ذوی القدر کی حفاظت فرمائے اور اس کے اساتذہ اور طلبہ کے علم و عمل میں بے پناہ برکتیں رکھے.

[آمین يا رب العالمين بجاه حبيبي عليه الصلاة والتسليم]

ضیاءالحق برکاتی مصباحی
```استاذ جامعہ احسن البرکات، مارہرہ شریف، (ایٹہ)```
Photo
Add a comment...

Post has attachment
رفیقِ ملت کی باتیں
اپنے بچوں کو اردو ضرور سکھائیں
"اپنے بچے بچیوں کو حتی الوسع اردو اتنی ضرور پڑھائیں کہ وہ صحیح اردو لکھ پڑھ اور بول سکیں۔ اگر مقامی اسکولوں میں اردو تدریس کا انتظام نہیں ہے تو عوامی نمایندوں کے ذریعے، وفود کے ذریعے اس کے لیے بھرپور کوشش کریں لیکن جب تک اسکول میں انتظام ہو تب تک بچوں کو اس نعمت سے محروم نہ رکھیں۔ کوشش کرکے خود پڑھائیں یا ٹیوشن کے ذریعے اردو کی تعلیم جاری رکھیں۔ "
🖋رفیقِ ملت سید نجیب حیدر میاں قادری برکاتی مارہروی
سجادہ نشین خانقاہ برکاتیہ نوریہ ، مارہرہ شریف
انتخاب: مشاہد رضوی
اہل سنت کی آواز 2006ء، ص ز
Photo
Add a comment...

Post has attachment
Add a comment...

Post has attachment
Add a comment...

Post has attachment
Salam
Add a comment...

Post has attachment

Post has attachment
Masajid Awr Aimma E Masajid Ka Ehtram Deeni Fareeza
مساجد اور ائمۂ مساجد کا احترام دینی واخلاقی فر یضہ از: ڈاکٹر محمد حسین مشاہدرضوی مسجدوں
کا احترام اور امام مسجد کا ادب دونوں ہی باتیں ہمارے لیے بہت زیادہ ضروری ہیں ۔
مسجدیں اللہ کا گھر اور امام ہمارا دینی رہنما ہوتا ہے ۔ احادیث میں مسجدوں کے
ساتھ ساتھ امام...
Add a comment...

Post has attachment
Durood O Naat hi Ya Rab Wazifa Tu Mera Karde
Kalam Dr Mushahid Razvi
by Shaik Azher Raza Qadri Al Razvi
Add a comment...

Post has attachment
Kalam - Mushahid Razvi
Recte - Owais Razvi
مجھے بھی دائمی مسکن مدینے میں عطا کردے
عرض نمودہ: ڈاکٹر محمد حسین مُشاہدؔ رضوی
سبھی عاداتِ بد مجھ سے خداوندا جدا کردے
دُرود و نعت ہی یارب وظیفہ تُو مرا کردے
-----------------------------------------------
Add a comment...
Wait while more posts are being loaded