Profile cover photo
Profile photo
Sarwar Bin Muzaffar
22 followers
22 followers
About
Posts

Post is pinned.
بہت وقت ک بعد اس نے مجھے میسج کیا ...
اور پوچھا
کیسے ہو ؟؟
میں ؛ ٹھیک نہیں ہوں،
بھلا تمہارے بنا کیسے رہ سکتا ٹھیک
تم سے ہی زندگی میں کچھ خوشیاں تھی
جو اب نہیں ہیں
بے چین رہتا ہوں
اداس رہتا ہوں
رات دیر تک جاگتا رہتا ہوں
تارے گنتا ہوں
تمیں کیا کیا بتاؤں
بس اتنا سن لو کے میں ٹھیک نہیں ہوں ..
میں کچھ دیر کو رکا
اور پھر سارا میسج ختم کر دیا ..
اور جواب میں لکھا ...
ہاں میں ٹھیک ہوں
خوش ہوں ...
از قلم سرور بن مظفر
Commenting is disabled for this post.

مرزا غالب کا جنم دن گزرا
اردو شاعری میں جو مقام غالب کو حاصل ہوا اس کا صرف تصور ہی کیا جا سکتا ہے۔
ویسے تو مرزا غالب کی شاعری کو سمجھنے کے لئیے انسان کا پہلے سے آدھا چریا ہونا ضروری ہے ورنہ وہ سمجھ میں نہیں آتی ۔۔
خیر ہم مرزا کی شاعری کی طرف نہیں جاتے ۔۔
ان کی زندگی سے ایک دو واقعات آپ کے سامنے رکھتا ہوں ۔۔
جب مغلیہ دور حکومت کے آخری بادشاہ بہادر شاہ ظفر کو انگریز قید کر کے رنگون لے گئے اور خود حکومت کے تخت پر بیٹھ گئے تو مرزا ہمیشہ کی طرح اپنا وظیفہ لینے گئے ۔
انگریزوں نے پوچھا مسلمان ہو یا کافر ؟
تو مرزا بولے
آدھا مسلمان
انگریز حیران ہوئے اور پوچھا وہ کیسے؟
مرزا بولے سور نہیں کھاتا لیکن شراب پیتا ہوں ۔۔
پھر دوسری بار یوں ہوا کے مرزا اپنے سارے وظیفے سے شراب خرید کر لے آئے تو بیگم نے پوچھا
مرزا نوشا آپ سارے پیسوں کی شراب لے آئے
گھر میں کھانے پینے کی چیزیں کیسے آئیں گی؟
تو مرزا بولے
کیا تم نے پڑھا نہیں کہ
اللہ پاک نے قرآن مجید میں ہم سے رزق کا وعدہ کیا ہے
لیکن شراب کا نہیں
اس لئیے شراب کا انتظام ہم خود کر لیتے ہیں
رزق کا وہ کرے گا ۔۔

میرا ادب سے کوئی گہرا تعلق نہیں
پھر بھی جہاں تک مجھے کچھ علم تھا تو سوچا آپ لوگوں سے بھی شئر کرتا چلوں ۔۔
سرور بن مظفر
Add a comment...

سوچتا ہوں کہ اس نئے سال میں
پھینک دوں کچھ خواب پرانے کر کے
سرور بن مظفر
Add a comment...

زندگی کی چائے میں کئی ابال آتے ہیں بچپن، لڑکپن، جوانی اور پھر بڑھاپا جہاں زندگی کی چائے کا آخری گھونٹ باقی ہوتا ہے اور وہ گھونٹ موت بھرتی ہے۔۔
سرور بن مظفر
Add a comment...

ﺗﻀﺎﺩ۔۔۔ !
۔۔۔ ﮐﺒﮭﯽ ﮐﺒﮭﯽ ﻣﯿﮟ ﺗﻨﮩﺎ ﺑﯿﭩﮫ ﮐﮯ
ﺳﻮﭼﺘﺎ ﮨﻮﮞ ﮐﮧ
ﯾﮧ ﺟﻮ ﺗﻤﮩﺎﺭﮮ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﺮﮮ ﺑﯿﭻ ﺗﻀﺎﺩ ﮨﮯ
ﺩﯾﮑﮭﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﺗﻮ ﯾﮧ ﭨﮭﯿﮏ ﮨﯽ ﮨﮯ
ﺑﮭﻼ ﮐﯿﺴﮯ؟
ﺩﯾﮑﮭﻮ !
ﺟﺐ ﭼﺎﺋﮯ ﮐﯽ ﭘﺘﯽ ﮐﯽ ﮐﮍﻭﺍﮨﭧ،
ﺍﻭﺭ ﭼﯿﻨﯽ ﮐﯽ ﻣﭩﮭﺎﺱ ﻣﻞ ﮐﺮ،
ﺩﻭﺩﮪ ﻣﯿﮟ ﮔﮭﻞ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﯿﮟ
ﺗﺐ ﺟﺎ ﮐﮯ ﺍﯾﮏ ﺗﺴﮑﯿﻦ ﺑﺨﺶ
ﭼﺎﺋﮯ ﮐﺎ ﮐﭗ ﺑﻨﺘﺎ ﮨﮯ۔۔۔ !
۔۔۔ ﻣﯿﺮﮮ ﺍﻭﺭ ﺗﻤﮩﺎﺭﮮ ﺑﯿﭻ
ﺟﮍﮮ ﺍﯾﮏ ﺍﺣﺴﺎﺱ
ﺍﻭﺭ ﺭﺷﺘﮯ ﮐﺎ
ﺣﺎﻝ ﺑﮭﯽ ﮐﭽﮫ ﺍﯾﺴﺎ ﮨﮯ
ﺍﯾﮏ ﺩﻭﺳﺮﮮ ﺳﮯ ﺑﻠﮑﻞ ﻣﺨﺘﻠﻒ
ﻟﯿﮑﻦ ﺍﯾﮏ ﺩﻭﺳﺮﮮ ﮐﮯ ﺑﻐﯿﺮ ﻧﺎﻣﮑﻤﻞ .. ۔ !
سرور بن مظفر
Add a comment...

Post has attachment
Add a comment...

مرحوم
مرحوم زندگی کی حراست میں مر گیا
سخت دل تھا اتنا_ نفاست سے مر گیا
وہ ایک شخص انوکھا ہی سخی تھا کہ جو
اپنے ہی دل کی _ سخاوت سے مر گیا
حاصل کچھ نا ادھر سے آیا، نا ادھر سے
اپنے قبیلے سے کی ہوئی بغاوت میں مر گیا
لوگ کہا کرتے تھے صاف دل ہے بہت
لوگ کہتے ہیں _عداوت سے مر گیا

سرور بن مظفر
Add a comment...

Post has attachment

Post has attachment
Add a comment...

Post has attachment
Wait while more posts are being loaded