Profile cover photo
Profile photo
Zahid Hussain
5,731 followers -
Hi ! i am Male & Married
Hi ! i am Male & Married

5,731 followers
About
Zahid's posts

Post has shared content
سوشل میڈیا پرموجود ایمانی ڈاکو۔۔۔۔*

میری یہ مختصر تحریر اپنے پیارے مسلمان بھائیوں اور بہنوں کی خدمت میں اک دردمندانہ گزارش یے۔۔۔۔۔
"ہم سب بخوبی جانتے ہیں کہ سوشل میڈیا سائیٹس خصوصا فیس بک کے اتنے فائدے نہیں ہیں,جتنے زیادہ اس کے نقصانات ہیں...
جنکو اگر تفصیل سے بیان کیا جائے تو یقینا سینکڑوں صفحات بآسانی کالے کئے جاسکتے ہیں مگر وقت کی قلت اور موضوع کی اہمیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے ان تمام نقصانات سے صرف نظر کرتے ہوئے اس وقت ہم بات کریں گے اس سوشل میڈیا سائیٹ یعنی فیس بک پر سب سے زیادہ مشق ستم بننے والی چیز پر جو کہ "دین اسلام " ہے...
اور ستم ظریفی تو یہ ہےکہ ہمارے اس دین کو نقصان پہنچانے والے غیر مسلموں سے کہیں زیادہ خود وہ نام نہاد مسلمان ہیں جو اپنے غلط عقیدوں کے پرچار اور اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی صریح تعلیمات کی علی الاعلان خلاف ورزی کرکے اس دین کو کمزور کرنے کی سازش میں دانستہ و نادانستہ شریک ہیں...
اور اپنے اس قابل مذمت و قابل اصلاح طرز عمل کے باوجود خود کو"پکا سچا مسلمان"سمجھتے ہیں...
اور ان کے نقطہ نظر سے اختلاف کرنے والے مسلمان ان کی نظر میں"مشرک ,کافر اور قابل گردن زنی" ہیں...

فیس بک پر میرے ان "ممدوح" خواتین و حضرات کی پوسٹس اتنی مرقع ومسجع اور مزین ہوتی ہیں اور ایسے انداز سے اپنے نام نہاد عقائد و نظریات پر دلائل پیش کرتے ہیں کہ بے چارے سادہ لوح مسلمان جنہوں نے بچپن میں ناظرہ قرآن پڑھنے کے بعد مدرسے کی دوبارہ شکل نہیں دیکھی ہوتی اور دین کے بنیادی عقائد اور مسائل سے بھی لاعلم ہوتے ہیں ...
وہ سب کے سب ان خواتین و حضرات کی پوسٹس اور ان میں بیان کئے گئے غلط اور اجماع امت سے مکمل طور پر انحراف کئے ہوئے عقائد و نظریات کو عقیدت کی وجہ سے گویا قرآن و سنت میں موجود باتیں سمجھ رہے ہوتے ہیں اور ایسے ایسے عقیدت و محبت میں ڈوبے کمنٹس کرتے ہیں پوسٹس کرنے والے/والی کی شان میں کہ گویا وہ کوئی عظیم مفسر,محدث اور صاحب علم انسان ہے...
جبکہ حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے...
ان لوگوں کے پاس سرے سے کوئی علم نہیں ہوتا بلکہ ادھر ادھر سے اپنے مطلب کی باتیں جمع کرتے ہیں اور ان کو فیس بک پر پوسٹس کردیتے ہیں جو ہمارے سادہ لوح بہن بھائی بڑے ذوق و شوق سے پڑھتے,لائیک ,کمنٹ کرتے اور شئیر کرتے ہیں۔۔۔

ایسی ہی ایک خاتون سے گزشتہ دنوں میری بحث ہوئی جو قرآن و حدیث کا نام لےکر خواتین کی ایک کثیر تعداد کو اپنے گمراہ کن عقائد و نظریات کے ذریعہ راہ راست سے ہٹانے کا فریضہ نہایت شدومد سے انجام دے رہی ہیں....
میں نے ان سے جب پوچھا کہ آپ نے کس ادارے یا کن اساتذہ سے قرآن و حدیث کا علم حاصل کیا ہے تو موصوفہ فرمانے لگیں کہ "ان کے استاد اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہیں...ان کو کسی استاد سے علم حاصل کرنے کی ضرورت نہیں"
میں نے جب ان سے دوسرا سوال کیاکہ: "عربی تو آپ کی زبان ہے ہی نہیں تو پھر قرآن مجید اور احادیث مبارکہ جن کا نزول ہی عربی زبان میں ہوا...اور ان کا صحیح مقصد اور مطلب بغیر عربی میں مہارت حاصل کیے کوئی بھی نہیں سمجھ سکتا...
تو آپ محترمہ نے بغیر کسی استاد سے سیکھے کیسے سمجھ لیا۔۔۔؟؟؟؟

اسکے جواب میں موصوفہ نے یہ آیت بطور دلیل پیش کی:
" اور ہم نے قرآن کو سمجھنے کے لیے آسان کردیا"

جی آسان بھی تو تبھی ہوگا نا جب ہمیں عربی زبان سے خوب واقفیت حاصل ہوگی... ذرامجھے بتائیے کہ کیا ہم انگریزی سیکھے بغیر انگریزی پر عبور کا دعوی کرسکتے ہیں۔۔۔؟؟؟
میں اگر کسی اسکول میں جاکر کہوں کہ میں نے انگریزی تو کسی سے بھی نہیں سیکھی لیکن مجھے پوری طرح سمجھ آتی ہے اور میں انگریزی پڑھاسکتی ہوں تو کیا کوئی تیسرے درجے کا بھی اسکول مجھے انگریزی پڑھانے کے لیے رکھ لے گا؟؟؟؟ نہیں نا...
بلکہ انہوں نے تو مجھے جھوٹا کہہ کر اپنے ادارے سے دھکے دے کر نکال دینا ہے یقینا...
کیونکہ جب مجھے انگریزی آتی ہی نہیں نا ہی میری زبان ہے تو میرا انگریزی کو سمجھنے کا دعوی نہایت ہی مضحکہ خیز ہے....
اب آپ خود ہی بتائیے کہ ان خاتون کا بغیر عربی سیکھے قرآن کو سمجھنے اور اس سے مسائل کے استنباط کا دعوی مضحکہ خیز ہے یا نہیں ؟؟؟
یقینا کوئی بھی فہم و ادراک رکھنے والا میری بات سے اختلاف نہیں کرےگا..۔

لیکن اگر پھر بھی میری باتوں پر کوئی معترض ہو تو انکی تشفی کے لئے میں ایک چھوٹی سی مثال دیتی ہوں...

اگر کوئی ہمیں کہے کہ آپ کو سر درد ہورہا ہے فلاں میڈیسن کھالو (پیناڈول,ڈسپرین کے علاوہ ,کیونکہ یہ مشہور زمانہ درد کش دوائیں ہیں )تو آپکا سر درد فورا ختم ہوجائےگا....
کیا آپ اس کی بات پر عمل کریں گے۔۔۔؟؟؟
حالانکہ آپ درد کی شدت سے تڑپ رہے ہوں مگر پھر بھی آپ پہلے کسی ڈاکٹر سے پوچھیں گے جب وہ آپ کو تسلی دیں گے کہ ہاں یہ دوا واقعی فائدہ مند ہے آپ تب اسکو کھائیں گے...
ڈاکٹر کی بات پر یقین کرنے کی وجہ کیا ہے؟؟؟
کیونکہ آپ کو ڈاکٹر کی بات پر اطمینان ہوتا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ ڈاکٹر اس شعبے کا ماہر ہے۔ اس کو دوائیوں کے متعلق سب سے زیادہ علم ہے کہ کون سی دوا کس مرض کے لیے فائدہ مند اور کون سی نقصان دہ ہے....

*تو جب صحت کی حفاظت کی آپ کو اتنی فکر لاحق ہے کہ ایک معمولی سے سر درد کے لیے آپ بغیر ڈاکٹر سے مشورہ کیئے کوئی دوا نہیں لیتے تو پھر۔۔۔۔
کیا آپ کو اپنے عقیدے اور ایمان کی سلامتی کی اتنی سی بھی پروا نہیں ہے....؟؟
کوئی بھی ایرا غیرا بازار جہالت سے آتا ہے اور اپنی بے سروپا,گمراہ کن لوجکس کو دینی لبادہ پہنا کر آپ کے سامنے پیش کرتا ہے اور آپ دین سے دوری اور علما سے دوری کی وجہ سے آنکھیں بند کر کے اس کی باتوں پر یقین کرلیتے ہیں...
آپ کو یہ نہیں پتہ ہوتا کہ اس شخص کے پاس دین کاصحیح علم ہے یا نہیں...
اس نے کسی مستند ادارے اور کسی قابل ,ماہر اور مستند استاد کے سامنے زانوئے تلمیذ تہہ کیا ہے کہ نہیں..
آیا یہ شخص ثقہ اور قابل اعتماد انسان ہے کہ جس سے دین کا علم بلا کھٹکے حاصل کیا جاسکے...؟؟؟
آپ آخر ان باتوں کو,ان سوالوں کو کیوں نہیں سوچتے۔۔۔۔
انکے جواب ڈھونڈنے کی زحمت کیوں نہیں کرتے ؟؟؟؟
کیا دین کی اتنی بھی اہمیت نہیں کہ اگر آپ کو کہیں سے دین کی کوئی بات پتہ چلے تو آپ بجائے اس پر آنکھیں بند کرکے یقین کرنے کے کسی ماہر اور مستند عالم سے اس کی تحقیق کرسکیں...
اور پھر ہی اس پر عمل کریں اور اس کو آگے بڑھائیں...؟؟؟

کیا آپ کو اللہ کے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان سے ڈر محسوس نہیں ہوتا...
من کذب علی متعمدا فلیتبوا مقعدہ فی النار (صحیح بخاری ج:1-ص:27)
ترجمہ:
"جو شخص مجھ پر جان بوجھ کر جھوٹ بولے وہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنالے۔"

اور افسوس۔۔۔!!!!
آج ہم حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے منسوب ہر بات کو حدیث سمجھ کر بغیر تصدیق کے آگے پھیلانے پر اس وعید کے مستحق بن رہے ہیں مگر ہمیں اس کا نہ کوئی شعور ہے نہ ہی فکر...
حالانکە کسی بھی بات کی تحقیق اور تصدیق کرنا کچھ مشکل کام نہیں,اسی فیس بک پر جہاں یہ ایمانی لٹیرے کثرت سے موجود ہیں,وہیں علماء اور مفتی حضرات کی بھی کثیر تعداد دین کی خدمت کے لیے موجود ہے, اور ہم بآسانی ان سے رابطہ کرسکتے ہیں...

تو میری عزیز بہنو اور بھائیو۔۔۔۔!!!
جتنی فکر آپ کو اپنی صحت کی ہے اتنی ہی فکر آپ اپنے عقیدے کی تصحیح اور ایمان کی کرلیں...
کیونکہ جسمانی صحت کی اہمیت اور ضرورت تو بس آپ کی زندگی تک ہے....
جبکہ کامل ایمان اور صحیح عقیدہ ہی آپ کی اخروی زندگی جو کہ ہمیشہ ہمیشہ کی ہے اس کے اچھا ہونے کے لئے ضروری ہے...
اسلئے خدارا.......
اپنے ایمان کو ان ڈاکوؤں سے محفوظ کیجئے اور صحیح العقیدہ مسلمان بننے کی کوشش کیجئے...
اور دین کی باتیں اور مسائل کی راہ نمائی صرف علما, صلحا اور دین کا صحیح فہم رکھنے والوں سے ہی حاصل کیجئے....
اللہ ہم سب کو بات کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین..
وما علینا الا البلاغ المبین○
------­------­---
✍ تحریر۔۔۔۔بنت طاہر قریشی
Photo

Post has shared content

کن وجوہات کی بناہ پر نکاح کرنے سے غربت میں اضافہ ہوتا ہے ؟

زیادہ سے زیادہ شئیر کریں

#nikkah #hadith #islam #SocialMediaDawateislami

Photo

Post has attachment
Direct Link for Layouts of Have a bless ramazan with Zahid Hussain PakArt https://www.facebook.com/Ramazan-920559521418254/
Animated Photo

Post has attachment
Photo

Post has attachment

Post has attachment

Post has attachment

Post has attachment
لوگوں سے یاد نہ کرنے کا شکوہ مت کر
کیونکہ جو رب کو بھول سکتا ہے
وہ سب کچھ بھول سکتا ہے
حضرت علی رضی اللہ عنہ و تعالی

Hazrat Abdulah Bin Umrhoo RA Bin Uleas

Post has attachment
Wait while more posts are being loaded