Profile cover photo
Profile photo
Amin
2 followers -
Amin
Amin

2 followers
About
Amin's posts

Post has attachment

Post has attachment
کارپوریشن-بورڈریاست کو بنائیں مضبوط:نتیش

کارپوریشن-بورڈریاست کو بنائیں مضبوط:نتیش
پٹنہ21مارچ(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ نتیش کمار سے آج ان کے اسمبلی واقع دفتر چیمبر میں توانائی کے وزیر وجندر پرساد یاد و اور چیئر مین بہار اسٹیٹ ہاﺅسنگ بورڈ ششی شیکھر شرما نے ملاقات کر بالترتیب 10کروڑ اورایک کروڑ روپے کی رقم کا چیک وزیراعلیٰ راحت فنڈ کے لیے پیش کیا۔ اس موقع پر ڈیولپمنٹ کمشنر اے کے سنہا پرنسپل سکریٹری داخلہ عامر سبحانی ویوریج کارپوریشن کے منیجنگ ڈائرکٹر راجت پنہانی بہار اسٹیٹ ہاﺅسنگ بورڈ کے منیجنگ ڈائرکٹر انوپم کمار سمن سمیت کئی ممتا زشخصیتیں موجود تھیںوجندر پرساد یادو نے وزیراعلیٰ کو بہار اسٹیٹ ویوریج کارپوریشن کی حصولیابیوں سے آگاہ کرایا اور کہاکہ اس کارپوریشن کا قیام سال2006میں ہوا تھا ۔اتنی مختصر مدت میں اس نگم کا سالانہ ٹرم اوور1800کروڑ سے اوپر ہو گیاہے ۔رواں مالی سال میں ویوریج کارپوریشن کی کل آمدنی 400کروڑ روپے سے زیادہ کی ہوئی ہے ۔انہوںنے کہاکہ ویوریج کارپوریشن اپنی آمدنی سے دس کروڑ روپے کا جزوی عطیہ وزیراعلیٰ راحت فنڈ کے لیے وزیراعلیٰ کو آج پیش کررہاہے ۔یہ کارپوریشن کے لیے قابل فخر ہے ۔وزیراعلیٰ نے ویوریج کارپوریشن کی ترقی پر خوشی ظاہر کی اور توقع ظاہر کی کہ ریاست کے سبھی کارپوریشن اور بورڈ بہتر کام کریںگے اور منافع کماکر ریاست کو مضبوط بنائیںگے۔ پرنسپل سکریٹری محکمہ شہری ترقی اور چیئر مین بہار اسٹیٹ ہاﺅسنگ بورڈ ششی شیکھر شرما نے وزیراعلیٰ کو بتایاکہ ہاﺅسنگ بورڈ خسارہ میں چل رہاتھا۔ گزشتہ ایک سال کے اندر کاموں میں سدھار کرنے کے نتیجے میں بورڈ کے ریونیو میں اضافہ ہواہے ۔رواں مالی سال میں ہاﺅسنگ بورڈ کو 30-35کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی ہے جس میں سے ایک کروڑ روپے کی رقم وزیراعلیٰ راحت فنڈ کے لیے دیاجارہاہے ۔اگست 2011میں بھی ہاﺅسنگ بورڈ نے وزیراعلیٰ راحت فنڈ میں ایک کروڑ روپے کا بجلی عطیہ دیاتھا۔ بہار اسٹیٹ ہاﺅسنگ بورڈ نے اپنے سبھی قرض کی ادائیگی کرلی ہے اور اب یہ فائدہ کی پوزیشن میں ہے ۔وزیراعلیٰ ریلیف فنڈ میں جزوی عطیہ کرنے کے لئے بہار اسٹیٹ ویوریج کارپوریشن اور بہار اسٹیٹ ہاﺅسنگ بورڈ کے تئیں شکریہ ادا کیا اور ریاست کی مختلف سرکاری اور غیر سرکاری تنظیموں کے ساتھ ساتھ عام لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی وزیراعلیٰ راحت فنڈ میں زیادہ سے زیادہ عطیہ دیں تاکہ اس رقم سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کی مدد کی جاسکے

Post has attachment

Post has attachment
Amin urdu daily newspaper!
Photo
Wait while more posts are being loaded