Profile cover photo
Profile photo
Shaoore Wilayat Foundation
37 followers -
Non Profit Orgnization
Non Profit Orgnization

37 followers
About
Posts

Post has attachment

Post has attachment
#Karbala is the land where we learn to stay truthful and faithful.
#muharram2017 #Labbaikyahussain #YaHussain #72MartyrsofKarbala
Follow Our Page +Shaoore Wilayat Foundation
www.shaoorewilayet.com
Photo
Add a comment...

Post has attachment
Add a comment...

Post has attachment
📝 غدیری ایام کی مناسبتیں

۱۰/ ذی الحجہ:
۱۔ عید الاضحی
۲۔ حضرت علی ؑکے ذریعہ سورۂ توبہ کی تبلیغ
۳۔ حدیث ثقلین

1.عید الاضحی
اہل بیت علیہم السلام کے چاہنے والوں کے لئے عید الاضحیٰ میں خوشی و مسرت کی متعدد مناسبتیں پائی جاتی ہیں :
اس دن حضرت ابو طالب علیہ السلام نے اپنے عزیز فرزند امیر المومنین علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر ایک عظیم ولیمہ کا اہتمام فرمایا جس میں 300/اونٹ اور 1000/گائے اور گوسفند کو ذبح کروایا ۔ حضرت ابوطالب علیہ السلام نے فرمایا : اے لوگو!جو بھی میرے فرزند کے ولیمہ سے بہرہ مند ہونا چاہتاہے اسے چاہئے کہ وہ خانہ خدا کا سات مرتبہ طواف کرے ، پھر میرے فرزند کے پاس آکر سلام کرے کیونکہ خدا نے اسے شرافت عطا فرمائی ہے ۔
جناب ابو طالب علیہ السلام کے اسی عظیم عمل کی وجہ سے یوم نحر کے بعد عید الاضحیٰ کو اہمیت و عظمت دی جانے لگی۔
تفصیل کے لئے یہاں کلک کریں :
http://www.shaoorewilayat.com/UR-ArticlesDetail.aspx?ID=137

2. حضرت علی ؑ کے ذریعہ سورۂ توبہ کی تبلیغ
رسول خدا ص پر سورہ برائت نازل ہوئی ؛ ایک شخص ہو جو خدا کے پیغام کو ہٹ دھرم مشرکین تک پہونچائے ، چونکہ اس پیغام میں مشرکین کو دھمکی دی گئی تھی اس لئے اصحاب نے ایک ایسے شخص کی ماموریت کا مشورہ دیا جس نے جنگوں میں مشرکین کو کوئی نقصان نہیں پہونچایاتھا اور مشرکین کے دل میں بھی اس کے متعلق کوئی کینہ نہیں تھا ۔ رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسی شخص کو اس کام پر مامور فرمایا ۔ لیکن ابھی مدینہ سے کچھ ہی دور گئے تھے کہ جبرئیل امین پیغام لے کر تشریف لائے : اے محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم!یہ کام آپ خود انجام دیں یا اس شخص کے حوالے کریں جو آپ سے ہے ۔اسی لئے آنحضرت نے فوراًامیر المومنین علیہ السلام کو بلایا اور ان کو اس اہم پیغام کی تبلیغ پر مامور فرمایا ۔
امیر المومنین علیہ السلام نے اپنے آپ کو اس شخص تک پہونچایا اور پیغام کو لے کر مکہ کی جانب روانہ ہوگئے ؛ امیر المومنین علیہ السلام فرماتے ہیں :اس وقت مشرکین کا عالم یہ تھا کہ اگر ان کا بس چلتا تو وہ مجھے ٹکڑے ٹکڑے کردیتے ، سبھی مجھے موت کی دھمکی دے رہے تھے ۔
اس کے باوجود آپ نے مناسک حج کے دوران انتہائی شجاعت و صلابت کے ساتھ مشرکین مکہ کے درمیان کھڑے ہوکر متعدد مرتبہ خدا کے پیغام کی تبلیغ فرمائی ۔اس کے بعد مدینہ واپس آگئے ۔
بعض لوگ اس الٰہی انتخاب سے خوش نہیں تھے ۔
تفصیل کے لئے یہاں کلک کریں :http://www.shaoorewilayat.com/UR-ArticlesDetail.aspx?ID=138

3. حدیث ثقلین کا بیان
رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم متعدد مواقع پر مسلمانوں کو اہل بیت علیہم السلام کے سلسلے میں تاکید فرماتے تھے کہ وہ اپنی ہدایت کے لئے قرآن مجید اور اہل بیت علیہم السلام سے جدا نہ ہوں ۔آنحضرت نے بارہا فرمایا : میں تم لوگوں کے درمیان دو گرانقدر چیزیں چھوڑے جارہاہوں : ایک قرآن اور دوسرے میرے اہل بیت ؛ یہ دونوں قیامت تک میرے ساتھ رہیں گے اور ایک دوسرے سے جدا نہیں ہوں گے یہاں تک کہ حوض کوثر پر مجھ سے ملاقات کریں گے ، جب تک تم ان دونوں سے متمسک رہو گے گمراہ نہیں ہو گے ۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عید الاضحیٰ کے موقع پر اپنے ارشادات کے ذیل میں اصحاب کو مخاطب کر کے اتمام حجت کے لئے یہ حدیث دوبارہ ارشاد فرمائی ۔
تفصیل کے لئے یہاں کلک کریں :http://www.shaoorewilayat.com/UR-ArticlesDetail.aspx?ID=139

✍ حجۃ الاسلام مولانا سید شاہد جمال رضوی
پیشکش: شعور ولایت فاؤنڈیشن لکھنؤ
----------------------------
+Shaoore Wilayat Foundation
Lucknow, India

www.shaoorewilayat.com
www.facebook.com/shaoorewilayat.official
www.twitter.com/shaoorewilayat
-----------------------------------
📒📔📕📗📘📓📒📔
PhotoPhotoPhoto
9/2/17
3 Photos - View album
Add a comment...

Post has attachment
------------------------------------------ا
📚 *شعور زندگی ... (۲)*📚
------------------------------------------ا

قال الامام الھادی علیہ السلام
مَنْ أنِسَ بِاللّهِ اسْتَوحَشَ مِنَ النّاسِ، وَعَلامَةُ الاُْنْسِ بِاللّهِ الْوَحْشَةُ مِنَ النّاسِ۔(۱)

ترجمہ : جسے اللہ سے انس ومحبت ہوجاتی ہے وہ لوگوں سے وحشت کرتا ہے اور اللہ سے انس و محبت کی علامت لوگوں سے وحشت کرنا ہے۔

👈🏻 وضاحت:
عقیدہ ٔتوحید کے آثار و مظاہرات میں ایک چیز یہ ہے کہ محبت صرف خدا سے کی جائے اور خدا کے لئے کی جائے ، خدا کے سوا کسی سے بھی محبت شرک ہے اور عطائے خداوندی کے ساتھ خیانت بھی ہے جس نے انسان کو جذبہ عطا کیاہے ، شعور عطا کیاہے اور حسن خیر و صداقت کی تمیز عطا کی ہے ، خود خدا نے ایسے لوگوں کا مضحکہ اڑایا ہے جو خدا کے سوا دوسروں سے محبت کرتے ہیں؛ خدا فرماتاہے : وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ يَتَّخِذُ مِنْ دُونِ اللَّهِ أَنْداداً يُحِبُّونَهُمْ كَحُبِّ اللَّهِ وَ الَّذينَ آمَنُوا أَشَدُّ حُبًّا لِلَّه"لوگوں میں کچھ ایسے بھی جو اللہ کے علاوہ دوسروں کو اس کا مثل قرار دیتے ہیں اور ان سے اللہ جیسی محبت بھی کرتے ہیں جب کہ ایمان والوں کی تمام تر محبت خدا سے ہوتی ہے"۔(۲)
خداوندعالم سے محبت کے بے شمار فوائد ہیں جوصرف آخرت سے مربوط نہیں ہیں بلکہ اس محبت کے آثار دنیاوی زندگی میں بھی دیکھے جاسکتے ہیں ،امام علیہ السلام نے مذکورہ حدیث شریف میں خدا سے محبت کا ایک دنیا وی فائدہ بیان فرمایاہے کہ جسے اللہ سے محبت ہوجاتی ہے وہ لوگوں سے وحشت کرتاہے ۔یہاں لوگوں سے وحشت کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ان سے دوری اختیار کرکے گوشہ نشینی اختیار کرلیتاہے ، یہ قطعی غلط ہے اس لئے کہ انسان مدنی الطبع ہے ، لوگوں سے رابطہ برقرار کرنا اور ان سے میل جول رکھنا اس کا خاصہ بلکہ شدید ضرورت ہے ، اگر لوگوں سے وحشت کرے گا تو انسان زندگی کیسے بسر کرے گا؛ اسی لئے انبیائے کرام اور ائمہ طاہرین علیہم السلام نے لوگوں سے میل جول پیدا کرکے اور ان کے درمیان رہ کر تبلیغ کا اہم ترین فریضہ انجام دیاہے ۔ بلکہ اس حدیث کا واقعی مقصود یہ ہے کہ جو خدا سے محبت کرتاہے وہ لوگوں کی شرارتوں اور برائیوں سے وحشت کرتاہے،جن لوگوں کی زندگی صرف مادیات سے آراستہ ہے ، جو برائیوں میں بری طرح ملوث ہیں اور جنہیں معنویت سے قطعی سروکار نہیں ہے ، ایسے لوگوں کے ساتھ رابطہ برقرار کرنا ایمان کے ساتھ سازگار نہیں ہے ، مومنین اور حب الٰہی سے آراستہ قلوب ان سے وحشت کرتے ہیں اور یہ وحشت ہی ، خداوندعالم سے انسیت کی علامت اور دلیل ہے ۔
✍🏻 حجة الاسلام مولانا سید شاہد جمال رضوی

📚 مآخذ:
۱۔ عدۃ الداعی ، ابن فہد حلی ص۲۰۸
۲۔بقرہ/۱۶۵
_______________________
Shaoore Wilayat Foundation
Lucknow, India
🌐 http://shaoorewilayat.com
🔗www.facebook.com/shaoorewilayat.official
🔗www.twitter.com/shaoorewilayat
__________________________
📘📙📗📕📘📙📗📕📘
Add a comment...

Post has attachment
📝 Ehsan ek baag ka (Aiyyam-e-Fatmiya ki monasebat se kahani)

By : Maulana Syed Shahid Jamal Rizvi

http://www.shaoorewilayat.com/UR-ArticlesDetail.aspx?ID=105


لَعَنَ اللهُ قَاتِلِيْكِ يَا فَاطِمَةُ الزَّهْرَاء عَلَيْهَا االسَّلَام
▪🏴▪🏴▪🏴▪🏴▪🏴▪
+Syed Shahid Jamal Rizvi+Shaoore Wilayat Foundation
Photo

Post has attachment
#خطبۂ_فدک_سے
(7)۔رسول خداؐ نے اپنی امت میں جو چیز بطور یادگار چھوڑی ہے وہ خدا کی ناطق کتاب ہے ، وہ قرآن صادق ہے ، وہ چمکتا نور اور روشن چراغ ہے ۔

شہادت حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے غم انگیز ایام

#Fedak_Sermon
#KhutbaFedak
#Shaoore_Wilayat_Foundation

www.shaoorewilayat.com


Photo

Post has attachment
#خطبۂ_فدک_سے

(6) پھر خداوندعالم نے نہایت شوق و محبت اور اختیار و رغبت کے ساتھ انہیں اپنے پاس بلا لیا اور ان کو اس دنیا کے رنج و غم سے آسودہ کیا۔

شہادت حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے غم انگیز ایام

#Fedak_Sermon
#KhutbaFedak
#Shaoore_Wilayat_Foundation

www.shaoorewilayat.com
Photo

Post has attachment
#خطبۂ_فدک_سے

(5) خداوندعالم نے میرے والد حضرت محمد (ص)کے ذریعہ تاریکیوں کو ختم کیا ، دلوں سے ظلمت کے پردے کو ہٹایا اور آنکھوں سے تیرگی کو دور کیا

شہادت حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے غم انگیز ایام
#Fedak_Sermon
#Ya_Zahra(pubh)
#Shaoore_Wilayat_Foundation

www.shaoorewilayat.com
Photo

Post has attachment
#خطبۂ_فدک_سے

(4) اللہ نے رسول کو اس لئے مبعوث کیا تاکہ وہ اس کے احکام و امور کی تکمیل کریں ، اس کے قوانین و دستورات کو نافذ کریں اور حتمی ارادوں کو عملی شکل دیں۔

🏴 *شہادت حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے غم انگیز ایام*🏴

#Fedak_Sermon
+Shaoore Wilayat Foundation
🌎www.shaoorewilayat.com
---------------▪▫▪--------------
Photo
Wait while more posts are being loaded