Profile cover photo
Profile photo
Whispering Willows
About
Whispering's posts

Post has attachment
Photo

Post has attachment
Photo

Post has attachment
Photo

Post has attachment
Photo

Post has attachment
Photo

Post has shared content
الله کی طرف کے سب دروازے بند مت کرلینا

امام احمد بن حنبلؒ کہتے ہیں: ایک بار راہ چلتے ہوئے میں نے دیکھا، ایک ڈاکو لوگوں کو لوٹ رہا ہے۔ کچھ دنوں بعد مجھے وہی شخص مسجد میں نماز پڑھتا نظر آیا۔ میں اس کے پاس گیا اور اسے سمجھایا کہ تمہاری یہ کیا نماز ہے۔ الله کے ساتھ معاملہ یوں نہیں کیا جاتا کہ ایک طرف تم لوگوں کو لوٹو اور دوسری طرف تمہاری نماز خدا کو قبول اور پسند آتی رہے۔ ڈاکو بولا: امام صاحب! میرے اور الله کے مابین تقریباً سب دروازے بند ہیں۔ میں چاہتا ہوں کوئی ایک دروازہ میرے اور خدا کے مابین کھلا رہے

کچھ عرصہ بعد میں حج پر گیا۔ طواف کے دوران دیکھتا ہوں ایک شخص کعبہ کے غلاف سے چمٹ کر کھڑا کہتا جا رہا ہے: میری توبہ، مجھے معاف کردے۔ میں اس نافرمانی کی طرف کبھی پلٹنے والا نہیں۔ میں نے دیکھنا چاہا اس بےخودی کے عالم میں آہیں بھر بھر کر رونے والا کون خوش قسمت ہے۔ کیا دیکھتا ہوں، یہ وہی شخص ہے جسے میں نے بغداد میں ڈاکے ڈالتے دیکھا تھا

تب میں نے دل میں کہا: خوش قسمت تھا، جس نے الله کی طرف جانے والے سب دروازے بند نہیں کر ڈالے؛ الله مہربان تھا جس نے وہ سبھی دروازے آخر کھول ڈالے

*

تو بھائی کیسے بھی برے حال میں ہو، کتنے ہی گناہگار ہو… الله کے ساتھ اپنے سب دروازے بند مت کر لینا۔ جتنے دروازے کھلے رکھ سکتے ہو انہیں کھلے رکھنے کےلیے شیطان کے مقابلے پر مسلسل زور مارتے رہنا… اور کبھی ہار مت ماننا۔ کوئی ایک بھی دروازہ یہاں کھلا مل گیا تو کچھ بعید نہیں وہ سب دوروازے ہی کھل جائیں، جن کے بارے میں تمہیں کبھی آس نہ تھی کہ الله کی جانب سفر میں ان سب خوبصورت راہوں سے تمہارا کبھی گزر ہو گا

قُلْ يَا عِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَفُوا عَلَىٰ أَنفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوا مِن رَّحْمَةِ اللَّـهِ ۚ إِنَّ اللَّـهَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِيعًا ۚ إِنَّهُ هُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ وَأَنِيبُوا إِلَىٰ رَبِّكُمْ وَأَسْلِمُوا لَهُ مِن قَبْلِ أَن يَأْتِيَكُمُ الْعَذَابُ (الزمر:)

کہہ دو کہ اے میرے بندو جنہوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کر لی ہے! الله کی رحمت سے ناامید نہ ہونا۔ الله تو سب گناہوں کو بخش دیتا ہے۔ (اور) وہ تو بخشنے والا مہربان ہے۔ رجوع کر لو اپنے پروردگار سے اس سے پہلے کہ تم پر عذاب آ واقع ہو

خیال رکھنا… الله کی جانب کبھی پشت مت کرنا
Photo

Post has shared content
Abdullah ibn Umar (Radhi-Allahu 'anhu) narrated that Allah’s Messenger (salAllahu alayhi wa sallam) said

Give the worker his wages before his sweat dries

Tirmidhi Hadith: 2987 and Ibn Majah

#Labourday
Photo

Post has attachment
' مناجات بدرگاہ قاضی الحاجات '

زیرِپا زمیں ہے نہ سر پہ آسماں
حسرتِ پامال سی ہے بس یہ داستاں
ایک پل یقیں ہے دوجے پل گماں
سوچ و فکر ہوئی دھواں دھواں
دن کو امید ہے نہ اب شام کی
نہ حاجت ہے نطق کو کلام کی
سر پہ منڈلاتی ہمہ وقت قضا ہے
خموش لبوں پہ اب یہی صدا ہے
تو راضی ہو تو زیست آساں ہے
جائے پناہ اب تیرا ہی آستاں ہے

مرے زخم دل کا ہی کچھ خیال کر
اے چارہ گر ، میری آس بحال کر
روئے گا تو بھی مرا حال دیکھ کر
روگ دیکھ کر ، مرا ملال دیکھ کر
تری محبت سے بھی انحراف کیا
ہر چاہت سے تری اختلاف کیا
تو تو شاید مجھ کو معاف کردے
میں نے خود کو نہیں معاف کیا
مسیحا کی اب کوئی احتیاج نہیں
اس مرض کا کوئی علاج نہیں
راہی لب ساحل پیاسا کھڑا ہے
تشنگی ہی بس اسکا دکھڑا ہے
تو جانے ترا سنگِ آستاں جانے
سوا ترے کون درد اس کا جانے
تو دیوانہ سمجھ اسے یا پروانہ
ترا سنگ در ہی ہے اب ٹھکانہ
چھپتی نہیں اب یہ دامن دری
آہِ نارسا سے ہوئی پردہ دری
لکھا کرتے ہیں ہم بس اپنا درد دل
سمجھا کرے نہ اسے کوئی شاعری

جو اپنی ہر آرزو کا انجام فانی ہو
تو کیوں نہ دکھ بھری یہ کہانی ہو
مارے محبت کیا خبر وہ معاف کردے
بس اتنا کہ دل میں کچھ پشیمانی ہو
سر تسلیم خم ہے مرا سراپا اشک بار ہوں
نظراٹھا کر تو دیکھ میں کتنا شرمسار ہوں
مانگوں میں تجھ سے مری اوقات ہی کیا ہے
توفیق طلب میری صرف تیری ہی عطا ہے

مستحق ہوں غضب کا مجھے اماں دے
مری آہوں کو کرم سے اپنے زباں دے
دست طلب کو مرے اب دست دعا کردے
حق میں ہو جو بہتر وہ مجھےعطا کردے
درد کو مرے یا رب ، پراثر کردے
بے خبر مری جاں کو با خبر کردے

For more beautiful worth reading Urdu stuff visit the following blog

http://mudassir-discourse.blogspot.com/2015/07/blog-post.html?m=1
Photo
Wait while more posts are being loaded